PDA

View Full Version : تو قرنوں کی اساطیری محبت ہے



intelligent086
09-18-2014, 09:27 PM
تو قرنوں کی اساطیری محبت ہے


تو قرنوں کی اساطیری محبت ہے
قدیمی معبدوں کے غم زدہ اسرار
تیرے جسم کے حیرت کدے سے جھانکتے ہیں
اپنی جانب کھینچتے، آواز دیتے ہیں
مسافر تیری آنکھوں میں
سفر کے خواب رکھتے ہیں تو رستہ بھول جاتے ہیں
ہڑپہ، موہنجوداڑو، ٹیکسلا،
یونان کے دانشکدوں اور نیل کے صحراؤں میں
گزرے زمانوں اور آنے والی عمروں میں
تو ہر تہزیب کا حصہ ہے
تو ہر دور کا قصہ ہے
صدیوں کی امانت ہے
زمیں پر پیار کی پہلی بشارت ہے
خدا کا گیت ہے
ہر عہد کی عورت ہے تو۔ لیکن
تجھے کس عہد میں ڈھونڈوں ۔!!
٭٭٭