PDA

View Full Version : اگر اس خواب کی وحشت سے بچنا ہے



intelligent086
09-18-2014, 09:18 PM
اگر اس خواب کی وحشت سے بچنا ہے

اگر اس خواب کی وحشت سے بچنا ہے
تو آنکھوں پر سیہ پردے گرا کر
رات کی تمثیل دیکھو

روشنی سکرین پر پھیلی اذیت ہے
محبت بے یقینی کا لبادہ ہے
اسے اوڑھا
تو ساری عمر اپنی بے لباسی کا
تماشا دیکھنا ہو گا
برہنہ خواب کا منظر بڑا دلدوز ہوتا ہے
ذرا سا ذائقہ تقشیر ہو تے ہی
تلذذ آشنا بھوکی زبانوں سے
لہو کی رال ٹپکے گی
اگر اس خواب کی وحشت سے بچنا ہے
تو آنکھوں پر سیہ پردے گرا کر
رات کی تمثیل دیکھو
صبح کی تاویل دیکھو
٭٭٭