Log in

View Full Version : حلقہ 122 میں انتخابی ریکارڈ کا معائنہ، عمران &



intelligent086
09-18-2014, 07:09 AM
حلقہ 122 میں انتخابی ریکارڈ کا معائنہ، عمران خان کی درخواست منظور

http://img.dunyanews.tv/news/2014/September/09-17-14/news_big_images/237067_30842091.jpg


الیکشن کمیشن نے عمران خان کو این اے 122 کے انتخابی ریکارڈ تک رسائی کی اجازت دے دی ہے جبکہ این اے 118 میں مسلم لیگ (ن) لیگ کی ٹربیونل تبدیلی کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔ بلدیاتی حلقہ بندیوں کیلئے مردم شماری کو لازم قرار دے دیا گیا ہے۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے اعلیٰ سطح اجلاس میں انتخابی عذرداریوں اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔ این اے 122 لاہور میں عمران خان کی ان کے حلقے میں انتخابی ریکارڈ تک رسائی کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔ عمران خان صوبائی الیکشن کمشنر کی نگرانی میں حلقہ این اے 122 کے بیلٹ پیپرز اور انتخابی فہرستوں سمیت دیگر انتخابی میٹریل کا معائنہ کر سکیں گے۔ اس حلقے میں عمراں خان کو سردار ایاز صادق سے شکست ہوئی تھی۔ دوسری جانب این اے 118 لاہور کی عذرداریوں کی سماعت کرنے والے ٹربیونل کی تبدیلی کیلئے مسلم لیگ (ن) کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔ اس حلقے میں تحریک انصاف کے حامد زمان کو شکست ہوئی تھی۔ طویل عرصے بعد بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن میں موضوع بحث بنے۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی حلقہ بندیوں سے قبل مردم شماری کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے بغیر شفاف حلقہ بندیاں کیسے ممکن ہیں؟۔ حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دینے کیلئے آئینی ترمیم کو بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی ریکارڈ کو محفوظ بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔


Share This:

Admin
08-18-2015, 09:22 AM
Thanks For Sharing

intelligent086
08-18-2015, 10:38 AM
http://www.mobopk.com/images/hanks4commentsvev.gif