PDA

View Full Version : خانۂ اُمید بے نور و ضیا ہونے کو ہے



intelligent086
09-17-2014, 11:41 PM
خانۂ اُمید بے نور و ضیا ہونے کو ہے

چشمِ تر سے آخری آنسو جدا ہونے کو ہے

یہ بھی اے دل اک فریبِ وعدہ فروا نہ ہو

روز سُنتا ہُوں کہ کوئی محشر بپا ہونے کو ہے

دُور ہوں لیکن بتا سکتا ہوں ان کی بزم میں
کیا ہوا کیا ہو رہا ہے اور کیا ہونے کو ہے

کھل رہی ہے آنکھ اک کافر حسین کی صبح دم
مے کشو مثردہ درمے خانہ وا ہونے کو ہے

ترکِ اُلفت کو زمانہ ہو گیا شکیل
آج پھر میرا اور اُن کا سامنا ہونے کو ہے