PDA

View Full Version : دل نے جب پوچھا مجھے کیا چاہئے؟



intelligent086
09-17-2014, 08:45 PM
دل نے جب پوچھا مجھے کیا چاہئے؟

درد بول اٹھا ۔ تڑپنا چاہئے

حرص دنیا کا بہت قصہ ہے طول
آدمی کو صبر تھوڑا چاہئے

ترک لذت بھی نہیں لذت سے کم
کچھ مزا اس کا بھی چکھا چاہئے

ہے مزاج اس کا بہت نازک امیر!
ضبطِ اظہارِ تمنا چاہئے
٭٭٭