PDA

View Full Version : وقت سے کون کہے یار



Ali_
09-17-2014, 07:41 PM
وقت سے کون کہے یار
ذرا آہستہ چل
گر نہیں وصل تو یہ خوابِ رفاقت ہی ذرا دیر رہے
وقفۂ خواب کے پابند ہیں
جہاں تک ہم ہیں
یہ جو ٹُوٹا تو بکھر جائیں گے سارے منظر
(تیرگی زاد کو سُورج ہے فنا کی تعلیم)
ہست اور نیست کے مابین اگر
خواب کا پل نہ رہے
کچھ نہ رہے
وقت سے کون کہے
یار! ذرا آہستہ چل

امجد اسلام امجدؔ

KhUsHi
04-26-2016, 02:55 PM
عمدہ انتخاب اور لاجواب شیئرنگ کا شکریہ

intelligent086
04-26-2016, 04:22 PM
عمدہ اور خوب صورت
شیئر کرنے کا شکریہ