Log in

View Full Version : جنید جمشید نے عمران خان کا ساتھ دینے کا اعل



intelligent086
09-17-2014, 08:27 AM
جنید جمشید نے عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا

http://dunya.com.pk/news/2014/September/09-17-14/news_big_images/432794_84734860.jpg.pagespeed.ce.PGq0BfRhVg.jpg

نوازشریف عہدہ چھوڑ دیں تو ان کاقدبڑھ جائیگا،استعفیٰ دینے سے کوئی چھوٹا نہیں ہو جاتا 27سال بعد پھر قومی نغمہ بنانیکی خواہش ،دل دل پاکستان گاتے ہوئے زارو قطار رو دئیے
لاہور(نیوز ایجنسیاں)سابق پاپ گلوکارو معروف نعت خواں جنید جمشید نے کہا ہے کہ میں عمران خان کے کاز کے ساتھ ہوں اگر نواز شریف یا کوئی اور بھی اس پر چل پڑے گا تو میں اسکا بھی ساتھ دوں گا ، استعفیٰ دینے سے کوئی چھوٹا نہیں ہو جاتا ،نوازشریف عہدہ چھوڑ دیں ان کاقدبڑھ جائیگا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے ملک کے موجودہ حالات میں ایک بار پھر قومی نغمہ بنانے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا اگر پاکستان کو صرف چھ خصوصیات کا حامل کوئی شخص مل جائے جس میں ذوالفقارعلی بھٹو جیسی بہادری، بینظیر بھٹو جیسا جنون ،الطاف حسین جیسا قربانی کا جذبہ ، آصف علی زرداری جیسا اخلاق اور شہباز شریف جیسی انتھک محنت کا جذبہ ہو تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔جنیدجمشیدنے کہا میں نے بھی عروج میں گانا چھوڑا ،اپنا مقام چھوڑنے سے کوئی چھوٹا نہیں ہو جاتابلکہ اس کامقام اوربھی بڑھ جاتاہے ۔ جنیدجمشیدنے انکشاف کیاکہ 1993ء میں انہوں نے ہی فرسودہ نظام کوجڑسے اکھاڑنے کیلئے عمران خان کو سیاسی جماعت بنانے کامشورہ دیاتھا۔جنیدجمشیدکاکہناتھا کہ ایم کیوایم اورتحریک انصاف دونوں اسٹیٹس کوکے خلاف ہیں اس لئے انہیں مل کراس فرسودہ نظام کیخلاف جدوجہد کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا پاکستان کے جو حالات ہیں اب دل دل پاکستان نغمہ گانے کو دل نہیں کرتا جب ان سے اسے سنانے کا اصرار کیا گیا تو جنید جمشید نغمہ سناتے ہوئے زارو قطار رو دئیے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا 27سال بعد آج پھر دل کرتا ہے کہ ملک کے لئے قومی نغمہ بنادوں۔

Admin
09-17-2014, 08:30 AM
Ahaan ye kase ho gaya ye ty jamaat e islami k sath tah

Anmol
09-17-2014, 10:31 AM
​great news