PDA

View Full Version : کُل اثاثہ تھا اِک دِیا لوگو



intelligent086
09-17-2014, 12:03 AM
کُل اثاثہ تھا اِک دِیا لوگو
اور اَب وہ بھی بُجھ گیا لوگو

ہم نے چُپ چاپ ہا رمانی تھی
تم نے تو شور کر دیا لوگو
ساتھ رہ کر بھی کِتنا نادم تھا
کب تلک جھُوٹ بولتا لوگو
وہ بھی خاموش تھا جُدائی پر
ہم نے بھی ضبط کر لیا لوگو
زندگی کا سفر تمھارے بغیر
آخرِ کار کٹ گیا لوگو
ہم نے اِک روز لَوٹ آنا تھا
کوئی تو راہ دیکھتا لوگو