Log in

View Full Version : جہالت



intelligent086
09-16-2014, 07:40 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x10514_19856057.jpg.pagespeed.ic.N8CDC2kCZQ .jpg



جہالت
ایک ٹڈا شاخ پر بیٹھا سیٹیاں بجا رہا تھا۔ ایک گدھا قریب سے گزر رہا تھا۔ ٹڈے کی سیٹیاں سن کر اس کے کان کھڑے ہوگئے۔ ٹڈے سے کہنے لگا۔ ’’ٹڈے میاں! تمہاری آواز چشم بددور بڑی سریلی ہے۔ میں تو تمہاری آواز پر عاشق ہوگیا ہوں۔ بتائو کیاکھاتے ہو؟ تاکہ میں بھی وہی کچھ کھائوں اور اپنی آواز کو تمہاری آواز کی طرح سریلا بنا لوں۔‘‘ ٹڈا اپنی آواز کی تعریف سن کربڑاخوش ہوا۔ بولا: ’’تم میرے دوست ہو۔ کبھی کبھی میں شاخ سے اچھل کرتمہاری گردن پر بیٹھ جاتا ہوں تو پنگھوڑے کامزا آتا ہے۔ تم اپنی گردن ہلاتے ہوئے مجھے خوش کردیتے ہو۔ آج تمہیں اپنی آواز کو سریلی بنانے کا خیال آیا ہے تو یہ بڑے راز کی بات ہے لیکن تمہیں بتائے دیتاہوں۔ دیکھو! یہ راز کسی اور کومت بتانا۔ خود ہی اس سے فائدہ اٹھانا۔‘‘گدھے نے قسم کھاکرکہا کہ وہ یہ راز کسی کو نہیں بتائے گاتوٹڈے نے اسے کہاکہ اوس کھایا کرو۔ گدھا یہ سن کربڑا خوش ہوا اور اس دن سے سب کھانا پینا چھوڑ کربس اوس چاٹنے لگا اور چند دنوں میں ہی بھوک کے ہاتھوں ہلاک ہو گیا۔