PDA

View Full Version : اتحاد کی طاقت



intelligent086
09-16-2014, 07:31 AM
اتحاد کی طاقت

http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x10514_19856057.jpg.pagespeed.ic.N8CDC2kCZQ .jpg

ایک شخص کے کئی بیٹے تھے۔ اور وہ رات دن آپس میں لڑتے جھگڑتے رہتے تھے۔ باپ نے کئی بارا نہیں نصیحت کی کہ وہ آپس میں سلوک اوراتحاد سے رہیں لیکن بیٹوں نے باپ کی ایک نہ سنی تواس نے اپنے بیٹوں کو اس طرح سبق دیاکہ ان سے کہاوہ پتلی پتلی ٹہنیاں لائیں۔ تمام لڑکے گئے اور ٹہنیاں لے آئے۔ انکے باپ نے ان پتلی پتلی ٹہنیاں کویکجا کرکے باندھ دیا اور اپنے ایک لڑکے سے کہا کہ وہ زور لگا کران ٹہنیوں کو توڑے۔ اس لڑکے نے بڑی زور آزمائی کی مگروہ ٹہنیاں نہ ٹوٹیں۔ اب اس نے ایک کے بعد ایک اپنے سب بیٹوں کوکہا کہ وہ زور لگا کہ ان ٹہنیوں کو توڑیں۔ باری باری سب نے زور لگایا لیکن کوئی بھی نہ توڑ سکا۔ اب اس نے اکٹھی باندھی ہوئی ٹہنیوں کو کھول دیا اور ایک ٹہنی اپنے ایک بیٹے کودیتے ہوئے کہا کہ وہ اس ٹہنی کوتوڑدے۔ لڑکے نے بڑی آسانی سے اسے توڑدیا۔ باپ نے اپنے باقی سب بیٹوں کوبھی ایسا کرنے کو کہا لہٰذا باری باری سب نے ٹہنی کو توڑ دیا تو باپ نے کہا۔ میرے بیٹو!غورسے سنو۔ اگر تم ان ٹہنیوں کی طرح اکٹھے رہوگے۔ اگر تم میں ایکا ہوگا۔ اتحاد ہوگا۔ یک جان ہوکرزندگی بسرکرو گے تو تمہیں کوئی نقصان نہ پہنچاسکے گا جو تم سے لڑے گاتم پرفتح نہ پاسکے گا۔