PDA

View Full Version : جانیں ہیں فرشِ رہ تری مت ہال ہال چل



intelligent086
09-16-2014, 12:01 AM
جانیں ہیں فرشِ رہ تری مت ہال ہال چل

اے رشکِ حور آدمیوں کی سی چال چل


اک آن میں بدلتی ہے صورت جہان کی
جلد اس نگار خانے سے کر انتقال چل

سالک بہر طریق بدن ہے وبالِ جاں
یہ بوجھ تیرے ساتھ جو ہے اس کو ڈال چل

دنیا ہے میرؔ حادثہ گاہِ مقرری
یاں سے تُو اپنا پاؤں شتابی نکال چل

Dr Danish
09-20-2015, 08:56 PM
Umda Intekhab
sharing ka shukariya:)

intelligent086
09-22-2015, 02:23 AM
پسند اور خوب صورت آراء کا بہت بہت شکریہ