intelligent086
09-15-2014, 07:36 AM
عمران خان کا حکمرانوں اور نظام کیخلاف بغاوت کا اعلان
http://img.dunyanews.tv/news/2014/September/09-14-14/news_big_images/236673_64140069.jpg
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کارکنوں پر ظلم اور تشدد کے بعد ان کا عزم پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہو گیا ہے۔ وزیراعظم سے استعفیٰ لئے بغیر واپسی نہیں ہو گی۔ ظلم کرنے والے تمام افسروں سے بھی حسا ب لیا جائے گا۔ نئے پاکستان میں لوگوں کوانصاف فراہم کریں گے۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو بلاوجہ گرفتار کرکے ان پر جیلوں میں ظلم اور تشدد کیا جا رہا ہے۔ دنیا کے کسی مہذب معاشرے میں انسانوں کیخلاف ایسا سلوک نہیں ہوتا۔ ظلم کرنے والے ہر شخص کو سزا دی جائے گی۔ ظلم دیکھ کر منہ دوسری طرف نہیں کر سکتے۔ حکمرانوں کو ہرانے کا عزم اور پکا ہو گیا ہے۔ اس نظام اور ظالموں کیخلاف اعلان بغاوت کرتا ہوں۔ آپ کا کپتان ظالموں کو شکست دے کر دکھائے گا۔ عمران خان نے کہا کہ حقوق مانگنے والوں کے گرد پولیس کے 30 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ کارکنوں پر ظلم کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف ویب سائٹ بنا دی ہے۔ ویب سائٹ پر سب سے پہلے آئی جی پنجاب طاہر عالم کا نام ڈال دیا گیا ہے۔