PDA

View Full Version : کس شام سے اُٹھا تھا مرے دل میں درد سا



intelligent086
09-15-2014, 12:41 AM
کس شام سے اُٹھا تھا مرے دل میں درد سا

سو ہو چلا ہوں پیش تر از صبح سرد سا


بیٹھا ہوں جوں غبار ضعیف اب وگرنہ میں
پھرتا رہا ہوں گلیوں میں آوارہ گرد سا

قصدِ طریقِ عشق کیا سب نے بعد قیس
لیکن ہوا نہ ایک بھی اُس رہ نورد سا

کیا میرؔ ہے یہی جو ترے در پہ تھا کھڑا
نم ناک چشم و خشک لب و رنگ زرد سا

Dr Danish
09-20-2015, 09:27 PM
Umda Intekhab
sharing ka shukariya:)

intelligent086
09-22-2015, 02:05 AM
پسند اور خوب صورت آراء کا بہت بہت شکریہ