Log in

View Full Version : بندگی ہم نے تو جی سے اپنی ٹھانی آپ کی



intelligent086
09-12-2014, 11:43 PM
بندگی ہم نے تو جی سے اپنی ٹھانی آپ کی
بندہ پرور، خیر آگے مہربانی آپ کی

لے کے میں اوڑھوں ، بچھاؤں یا لپیٹوں کیا کروں؟
روکھی پھیکی ایسی سوکھی مہربانی آپ کی

دو گلابی لا کے ساقی نے کہا انشا کو رات
زعفرانی میرا حصہ، ارغوانی آپ کی
٭٭٭