PDA

View Full Version : کچھ اشارا جو کیا ہم نے ملاقات کے وقت



intelligent086
09-12-2014, 11:42 PM
کچھ اشارا جو کیا ہم نے ملاقات کے وقت
ٹال کر کہنے لگے دن ہے ابھی، رات کے وقت

گرچہ مے پینے سے کی توبہ ہے میں نے ساقی
بھول جاتا ہوں ولے تیری مدارات کے وقت

موسمِ عیش ہے یہ عہد جوانی، انشا
دور ہیں تیرے ابھی زہد و عبادات کے وقت
٭٭٭