Log in

View Full Version : کوئی اور دم بیٹھے ہیں یہ فرصت پھر کہاں لوگو



intelligent086
09-12-2014, 10:28 PM
کوئی اور دم بیٹھے ہیں یہ فرصت پھر کہاں لوگو

چلے آؤ جو سننی ہو ہماری داستاں لوگو

بہت مدت ہوئی آدھی کی نوبت کو بجے لیکن
ابھی کچھ دھندلے دھندلے ہیں سویرے کے نشاں لوگو

یہ راہی کون ہیں آخر کدھر کو جانے والے ہیں
کہاں ہے کارواں لوگو ،کہاں ہے کارواں لوگو


٭٭٭