PDA

View Full Version : کیا زمانہ تھا کہ ہم روز ملا کرتے تھے



intelligent086
09-10-2014, 02:46 AM
کیا زمانہ تھا کہ ہم روز ملا کرتے تھے
رات بھر چاند کے ہمراہ پھرا کرتے تھے
جہاں تنہائیاں سر پھوڑ کے سوجاتی ہیں
ان مکانوں میں عجب لوگ رہا کرتے تھے
کردیا آج زمانے نے انہیں بھی مجبور
کبھی یہ لوگ مرے دکھ کی دوا کرتے تھے
دیکھ کر جو ہمیں چپ چاپ گزر جاتا ہے
کبھی اُس شخص کو ہم پیار کیا کرتے تھے
اتفاقاتِ زمانہ بھی عجب ہیں ناصر
آج وہ دیکھ رہے ہیں جو سنا کرتے تھے

Admin
09-10-2014, 07:58 AM
bht khoob Sharing

intelligent086
09-26-2015, 12:52 AM
پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کا شکریہ