PDA

View Full Version : درد کانٹا ہے اس کی چبھن پھول ہے



intelligent086
09-10-2014, 02:31 AM
درد کانٹا ہے اس کی چبھن پھول ہے
درد کی خامشی کا سخن پھول ہے

اڑتا پھرتا ہے پھلواریوں سے جدا
برگِ آوارہ جیسے پون پھو ل ہے
اس کی خوشبو دکھاتی ہے کیا کیا سمے
دشتِ غربت میں یادِ وطن پھو ل ہے
تختۂ ریگ پر کوئی دیکھے اسے
سانپ کے زہر میں رس ہے، پھن پھول ہے
میری لے سے مہکتے ہیں کوہ و دمن
میرے گیتوں کا دیوانہ پن پھول ہے

Admin
09-10-2014, 07:58 AM
bht khoob Sharing

intelligent086
09-26-2015, 12:47 AM
پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کا شکریہ