PDA

View Full Version : شعلہ سا پیچ وتاب میں دیکھا



intelligent086
09-10-2014, 02:29 AM
شعلہ سا پیچ وتاب میں دیکھا
جانے کیا اضطراب میں دیکھا
گل کدوں کے طلسم بھول گئے
وہ تماشا نقاب میں دیکھا
آج ہم نے تمام حسنِ بہار
ایک برگِ گلاب میں دیکھا
سر کھلے، پابرہنہ، کھوٹے پر
رات اُسے ماہتاب میں دیکھا
فرصتِ موسمِ نشاط نہ پوچھ
جیسے اک خواب، خواب میں دیکھا

Admin
09-10-2014, 07:58 AM
bht khoob Sharing

intelligent086
09-26-2015, 12:47 AM
پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کا شکریہ