PDA

View Full Version : بیگانہ وار اس سے ملاقات ہو تو ہو



intelligent086
09-10-2014, 01:37 AM
بیگانہ وار اس سے ملاقات ہو تو ہو
اب دور دور ہی سے کوئ بات ہو تو ہو

مشکل ہے پھر ملیں کبھی یارانِ رفتگاں
تقدیر ہی سے اب یہ کرامات ہو تو ہو

ان کو تو یاد آۓ ہوۓ مدّتیں ہوئیں
جینے کی وجہ اور کوئ بات ہو تو ہو

کیا جانوں کیوں الجھتے ہیں وہ بات بات پر
مقصد کچھ اس سے ترکِ ملاقات ہو تو ہو

Admin
09-10-2014, 08:04 AM
bht khoob Sharing

intelligent086
09-24-2015, 01:17 AM
پسندیدگی کا شکریہ