PDA

View Full Version : کس کے جلووں کی دھوپ برسی ہے



intelligent086
09-10-2014, 01:30 AM
کس کے جلووں کی دھوپ برسی ہے آج تو شام بھی سحر سی ہے

اہلِ غم ہیں کہ صبح کی تصویر
دل بجھا سا ہے آنکھ ترسی ہے

کیوں نہ کھینچے دلوں کو ویرانہ
اُس کی صورت بھی اپنے گھر کی سی ہے

بے ثمر ہی سہی ہے شاخِ مراد

برف پگھلی تو آگ برسی ہے

ال میں اب کیا رہا ہے تیرے بعد

ایک سنسان رہ گزر سی ہے

صبح تک ہم نہ سو سکے ناصر
رات بھر کتنی اوس برسی ہے

Admin
09-10-2014, 08:05 AM
bht khoob Sharing

intelligent086
09-24-2015, 01:15 AM
پسندیدگی کا شکریہ