Log in

View Full Version : پرزم



intelligent086
09-08-2014, 10:04 PM
پرزم


پانی کے اِک قطرے میں
جب سُورج اُترے

رنگوں کی تصویر بنے
دھنک کی ساتوں قوسیں
اپنی بانہیں یُوں پھیلائیں
قطرے کے ننھے سے بدن میں
رنگوں کی دُنیا کھِنچ آئے!
میرا بھی اِک سورج ہے
جو میرا تَن چھُو کر مُجھ میں
قوسِ قزح کے پھُول اُگائے
ذرا بھی اُس نے زاویہ بدلا
اور مَیں ہو گئی
پانی کا اِک سادہ قطرہ
بے منظر،بے رنگ

Admin
09-10-2014, 08:23 AM
Thanks for sharing Keep it up ..

KhUsHi
11-28-2015, 07:26 PM
Very nice sharing

intelligent086
11-29-2015, 02:00 AM
http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif