Log in

View Full Version : لہجے کو جُوئے آب کی وہ نے نوائی دے



intelligent086
09-05-2014, 05:14 AM
یا رب! مرے سکوت کو نغمہ سرائی دے
زخمِ ہُنر کو حوصلہ لب کشائی دے


لہجے کو جُوئے آب کی وہ نے نوائی دے
دُنیا کو حرف حرف کا بہنا سنائی دے


رگ رگ میں اُس کا لمس اُترتا دکھائی دے
جو کیفیت بھی جسم کو دے ، انتہائی دے


شہرِ سخن سے رُوح کو وہ آشنائی دے
آنکھیں بھی بند رکھوں تو رستہ سجھائی دے


تخئیل ماہتاب ہو، اظہارِ آئینہ
آنکھوں کو لفظ لفظ کا چہرہ دکھائی دے


دل کو لہو کروں تو کوئی نقش بن سکے
تو مجھ کو کربِ ذات کی سچی کمائی دے


دُکھ کے سفر میں منزلِ نا یافت کُچھ نہ ہو
زخمِ جگر سے زخمِ ہُنر تک رسائی دے


میں عشق کائنات میں زنجیر ہو سکوں
مجھ کو حصارِ ذات کے شہر سے رہائی دے


پہروں کی تشنگی پہ بھی ثابت قدم رہوں
دشتِ بلا میں ، رُوح مجھے کربلائی دے


***

Admin
09-10-2014, 08:35 AM
Thanks for sharing Keep it up ..

Dr Danish
08-20-2015, 09:42 PM
یا رب! مرے سکوت کو نغمہ سرائی دے
زخمِ ہُنر کو حوصلہ لب کشائی دے


لہجے کو جُوئے آب کی وہ نے نوائی دے
دُنیا کو حرف حرف کا بہنا سنائی دے


رگ رگ میں اُس کا لمس اُترتا دکھائی دے
جو کیفیت بھی جسم کو دے ، انتہائی دے


شہرِ سخن سے رُوح کو وہ آشنائی دے
آنکھیں بھی بند رکھوں تو رستہ سجھائی دے


تخئیل ماہتاب ہو، اظہارِ آئینہ
آنکھوں کو لفظ لفظ کا چہرہ دکھائی دے


دل کو لہو کروں تو کوئی نقش بن سکے
تو مجھ کو کربِ ذات کی سچی کمائی دے


دُکھ کے سفر میں منزلِ نا یافت کُچھ نہ ہو
زخمِ جگر سے زخمِ ہُنر تک رسائی دے


میں عشق کائنات میں زنجیر ہو سکوں
مجھ کو حصارِ ذات کے شہر سے رہائی دے


پہروں کی تشنگی پہ بھی ثابت قدم رہوں
دشتِ بلا میں ، رُوح مجھے کربلائی دے


***



Nice Sharing .....
Thanks

intelligent086
08-21-2015, 12:53 AM
Thanks for sharing Keep it up ..


Nice Sharing .....
Thanks



http://www.mobopk.com/images/pasandbohatbohatvyv.gif