PDA

View Full Version : حکایات سعدی



intelligent086
09-03-2014, 07:23 AM
حکایات سعدی

http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x10360_11789708.jpg.pagespeed.ic.ZBpeucijyO .jpg


راز کی بات
بادشاہ تکش کا ایک منظور نظر غلام تھا۔ ایک دن بادشاہ نے اس غلام سے ایک راز کی بات کی اور تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بات کسی کو نہ بتائے۔ بادشاہ کے غلام نے اس بات کو چھپا رکھنے کا وعدہ کیا لیکن وعدہ نبھانہ سکا۔ راز کی بات اپنے ایک ساتھی کو بتا دی تو اس نے آگے کسی اور کو بتا دی اور یوں وہ راز کی بات راز کی بات نہ رہی سارے شہر میں مشہور ہو گئی۔ بادشاہ کو پتہ چلا تو بڑا غضب ناک ہوا۔ اس نے حکم دیا کہ نہ صرف راز افشا کرنے والے غلام کو بلکہ ان سب غلاموں کو قتل کر دیا جائے جنہوں نے راز افشا کرنے میں حصہ لیا۔ جلاد ان غلاموں کو پکڑ لائے اور ان کی گردنیں اڑانے کے لیے تلواریں سونت لیں۔ موت سر پر منڈلانے لگی تو بادشاہ کے زیر عتاب منظور نظر غلام نے ادب سے جھکتے ہوئے کہا۔ ’’عالم پناہ بے شک میںقصور وار ہوں۔ حضور کا راز کسی کو بتا کر بڑا گناہ کیا۔ لیکن گستاخی معاف اصل میں تو گناہ پہلے حضور نے کیا۔ غور کرنے کا مقام ہے کہ جس راز کی حفاظت حضور نہ کر پائے اس کی حفاظت یہ ادنیٰ غلام کیسے کر سکتا ہے۔‘‘ حضرت سعدیؒ نے اس حکایت میں یہ نکتہ بیان کیا ہے کہ راز کی بات کسی کو نہ بتانی چاہیے۔ راز اسی وقت تک راز ہے جب تک وہ سینے میں ہے۔ (الحاج محمد حسین گوہر کا مرتبہ ’’حکایات کاانسائیکلو پیڈیا‘‘ سے مقتبس)

Ali_
09-14-2014, 08:30 PM
T4$..............