intelligent086
09-03-2014, 01:25 AM
بھولے بادشاہ نے چاچا جی سے پوچھا ۔ بھولے بادشاہ - پاجی ! یہ پنجابی کے کتنے " وٹ " ہوتے ہیں ۔ چاچا جی ۔ آؤ بھولے تمہیں بتاتا ہوں ۔ اور بھولے بادشاہ کو لیکر پنڈ کی سیر کو نکل گئے ، تھوڑی دور ہی گئے تھے کہ انہوں نے ایک کسان کو فصل کاٹ کر اس کے گٹھے بناتے دیکھا۔ چاچا جی - بھائی ! تم یہ کیا کررہے ہوں ۔ کسان - بڑے بھائی میں فصل وٹتا ہوں ۔ دونوں آگے چل دیئے ، کچھ دور ایک شخص وان کی رسیاں بُن رہا تھا۔ چاچا جی - بھائی ! تم یہ کیا کررہے ہوں ۔ آدمی ۔ برے بھائی ! وان وٹتا ہوں ۔ اس شخص کو چھوڑ کر دونوں آگے چلے تو دیکھا کہ ایک دکاندار اداس بیٹھا ہے۔ چاچا جی - بھائی ! تم اُداس کیوں ہوں ۔ دکاندار - بڑے بھائی ! سویر دا کج وی نئیں وٹیا ۔ دونوں اسے چھوڑ کر کچھ اور آگے چلے تو ایک شخص کو دیکھا جو پریشانی کے عالم میں آسمان کی طرف دیکھ رہا تھا ۔ چاچا جی - بھائی ! تم یہ کیا کررہے ہوں ۔ آدمی ۔ بڑے بھائی ! اج موسم کو بڑا وٹ ہے ۔ دونوں اسے چھوڑ کر آگے چلے تو سامنے چودھری کا بیٹا کلف لگے کپڑے پہنے چلا آ رہا تھا ۔ چاچا جی اس سے گلے ملنے کے لئے آگے بڑھے چھوٹا چوہدری ۔ بڑے بھائی ! ذرا آرام نال ، کپڑیاں نوں وٹ ناں پا دینا ۔ دونوں مزید آگے بڑھے ، دیکھا تو ایک شخص پریشانی کے عالم میں لوٹا پکڑے کھیتوں کی طرف بھاگتا ہوا نظر آیا ۔ چاچا جی ۔ بھائی ذرا بات تو سنو۔ آدمی ۔ بڑے بھائی ! واپس آ کر سنتا ہوں ، بڑے زور کا وٹ پیا ہے ۔ تھوڑا آگے جانے پر انہیں ایک بزرگ حقہ پکڑے سامنے سے آتے دکھائی دیئے ۔ قریب آنے پر چاچا جی نے پوچھا ۔ چاچا جی - بزرگوں شہر کون سا راستہ جاتا ہے؟ بزرگ آدمی - بڑے بھائی ! وٹو وٹ ٹری جاؤ، زیادہ دور نئیں ہے ۔ کچھ دور جا کر دیکھا کہ دو آدمی آپس میں بری طرح لڑ رہے ہیں ، چاچا جی نے اُنہیں چھڑانے کی کوشش کی تو ایک بولا ۔ پہلا آدمی - بڑے بھائی آپ بیچ میں نہ آئیں میں آج اس کے سارے وٹ نکال دونگا ۔ بھولے بادشاہ نے دوسرے آدمی کو سمجھانے کی کوشش کی تو وہ بولا۔ دوسرا آدمی - او جان دیو بادشاہوں مجھے تو اس پر بڑا وٹ ہے ۔ پاس ہی ایک تیسرا شخص کھڑا تھا وہ بولا۔ تیسرا آدمی ۔ بڑے بھائی آپ انہیں لڑنے دیں یہ تو ہیں ہی پاگل کہیں آپ کو بھی وٹ کے چپیڑ نہ مار دیں ۔ دونوں اُنہیں اُن کے حال پر چھوڑ کر آگے بڑھ گئے تھوڑی دور گئے تو دیکھا کہ ایک شخص گم سم بیٹھا ہے ۔ چاچا جی - بھائی کس سوچ میں ڈوبے ہوئے ہو ؟ مگر وہ شخص کچھ نہ بولا پاس ہی ایک دوسرا شخص کھڑا تھا وہ بولا ۔ دوسرا شخص ۔ بڑے بھائی ! یہ بڑا میسنا ہے، یہ دڑ وٹ کے بیٹھا ہے ۔ بھولے بادشاہ - پاجی ، مجھے پتہ چل گیا ہے کہ پنجابی کے وٹ گننے مشکل ہیں ، چلیں وآپس گھر کو چلتے ہیں ۔