Log in

View Full Version : مرے دل میں مدینہ بس رہا ہے



intelligent086
09-02-2014, 08:10 AM
حقیقت میں وہی ذکرِ خدا ہے
کہ جس کے ساتھ یادِ مصطفےٰ ہے
مدینے جا نہیں سکتا تو کیا غم
مرے دل میں مدینہ بس رہا ہے

نظر جس پہ شہِ کونین کی ہو
دیا وہ کب کسی سے بجھ سکا ہے

نگاہوں میں ستارے جھلملائے
نبیؐ کا تذکرہ جب چھڑ گیا ہے
مٹائے گا اسے کیسے زمانہ
نبی کے نام پر جو مر مٹا ہے
وہ رستے سجدہ گاہِ دل بنے ہیں
نبی کا نقش پا جن پر پڑا ہے
کبھی اپنی محبت کم نہ کرنا
یہ میری آسؔ ، میرا مدعا ہے

BDunc
09-02-2014, 02:40 PM
Umda share