Log in

View Full Version : عمران خان دھرنا چھوڑ کر بنی گالہ چلے گئے



intelligent086
09-02-2014, 12:30 AM
http://img.dunyanews.tv/news/2014/September/09-01-14/news_big_images/235013_61588700.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دھرنا چھوڑ کر اپنی رہائش گاہ بنہ گالہ چلے گئے ہیں۔

اسلام آباد: (دنیا نیوز، ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ دھرنا چھوڑ اپنی رہائش گاہ بنی گالہ جا چکے ہیں۔ آج رات 7 بجے کے بعد بھی انہوں نے دھرنے کے شرکاء سے پرجوش تقریر کی جس میں حکمرانوں کو آرے ہاتھوں لیا اور دوبارہ ایمپائر کی انگلی اوپر جانے کا اشارہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی اننگز ختم ہو گئی ہے۔ آمر سے زیادہ پارلیمنٹ نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔ موقع ملا تو پاکستان کو برطانیہ جیسی فلاحی ریاست بنا دیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف کے گرفتار کارکن رہا نہ کئے گئے تو کل تھانے کا گھیراؤ کریں گے۔ کارکنوں سے خطاب کے بعد عمران خان اپنے رفقاء کار کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھ کر اسلام آباد میں واقع اپنی رہائش گاہ بنی گالہ روانہ ہو گئے۔

Admin
08-18-2015, 09:23 AM
Thanks For Sharing

intelligent086
08-18-2015, 10:31 AM
http://www.mobopk.com/images/hanks4commentsvev.gif