PDA

View Full Version : حضرت زینب امُ المساکین رضی اللہ عنہا



intelligent086
08-30-2014, 01:32 AM
زینب نام تھا، سلسلۂ نسب یہ ہے، زینب بنتِ خزیمہ بن عبداللہ بن عمر بن عبدمناف بن ہلال بن عامر بن صعصعہ؛ چونکہ فقراء ومساکین کونہایت فیاضی کے ساتھ کھانا کھلایا کرتی تھیں، اس لیے اُم المساکین کی کنیت کے ساتھ مشہور ہوگئیں، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے عبداللہ ابن جحش رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں، عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ نے جنگ احد میں شہادت پائی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی سال ان سے نکاح کرلیا، نکاح کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صرف دوتین مہینے رہنے پائی تھیں کہ ان کا انتقال ہوگیا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بعد صرف یہی ایک بی بی تھیں جنہوں نے وفات پائی، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خود نمازِ جنازہ پڑھائی اور جنۃ البقیع میں دفن ہوئیں، وفات کے وقت ان کی عمر ۳۰/سال کی تھی۔
(اصابہ:۸/۹۴،۹۵۔ سیرۃ النبی، جلد دوّم

Mamin Mirza
08-30-2014, 10:52 AM
Jazak Allah..................................!!!

BDunc
08-30-2014, 03:29 PM
Subhan Allah....

Admin
09-01-2014, 10:25 AM
Thanks FOr Sharing Brother Keep It up