Log in

View Full Version : دل کی ہنسی



intelligent086
08-28-2014, 11:16 PM
وہ لڑکی
جس کے چہرے پر سدااُداسی رہتی تھی
جس کے ہونٹ کبھی اخلاقاً بھی ہنستے تو
یوں لگتا تھا
اِک لمحہ بھی اور ہنسے تو
اُس کی آنکھیں رو دیں گی!
جو ،روزانہ،
اپنے وقت پہ کالج آتی
سب سے الگ اپنی دُنیا میں گُم رہتی
اپنے کھوئے ہُوئے لوگوں کی یاد میں کھوئی رہتی
وہ خاموش،اُداس سی لڑکی
میرا کہنا مان کے پکنک پر چل دی
میں نے دیکھا
میری سکھیوں کے ہمراہ
وہ پانی میں بیٹھی ہے
لہروں سے بھی کھیل رہی ہے
جانے کون سی بات ہُوئی ہے
سب کے ساتھ وہ ہنس دی ہے
اور اس لمحے
اُس کے ہونٹوں کے ہمراہ
اُس کی آنکھیں بھی ہنستی ہیں

Ali_
09-15-2014, 06:23 PM
T4$ Keep It Up

KhUsHi
11-08-2015, 12:18 AM
بہت عمدہ اور بہترین شیئرنگ کا شکریہ
آپ کی مزید اچھی اچھی پوسٹس کا انتظار رہے گا

intelligent086
11-08-2015, 03:39 AM
http://www.mobopk.com/images/pasandkarnekabohatbo.png