PDA

View Full Version : کولڈ ڈرنکس کا زیادہ استعمال امراض قلب کا خ



intelligent086
08-27-2014, 08:53 AM
کولڈ ڈرنکس کا زیادہ استعمال امراض قلب کا خطرہ بڑھا دیتا ہے،طبی تحقیق




http://www.burewalanews.com/wp-content/uploads/2014/08/53e63510028ac-300x180.jpg (http://www.burewalanews.com/wp-content/uploads/2014/08/53e63510028ac.jpg)
نیویارک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سافٹ یا کولڈ ڈرنکس کے شوقین افراد کے لیے بری خبر یہ ہے کہ اس کا زیادہ استعمال امراض قلب کا خطرہ سنگین حد تک بڑھا دیتا ہے۔ یہ بات امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ طبی جریدے جاما انٹرنل میڈیسین میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق دن بھر میں کولڈ ڈرنکس کے 3 کینز کا استعمال امراض قلب کا خطرہ تین گنا تک زیادہ بڑھا دیتا ہے۔تحقیق کے دوران چینی سے بنے مشروبات اور امراض قلب کے د رمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ کوڈ ڈرنکس کے ذریعے اپنے دن بھر کی کیلوریز کا چوتھائی حصہ لیتے ہیں ان میں امراض قلب کا خطرہ 3 گنا تک بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آج کل کے نوجوان اپنی کیلوریز کا بیشتر حصہ میٹھے مشروبات سے ہی حاصل کرتے ہیں جس سے ان میں امراض قلب سے موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق کولڈ ڈرنکس میں مضر صحت چربی کا استعمال عام ہوتا ہے جس سے دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ چینی کا استعمال توانائی کے حصول کیلئے خطرناک نہیں تاہم اس کا زیادہ استعمال وزن بڑھاتا ہے اور امراض قلب کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔