PDA

View Full Version : Ura K Lay Chalay Mujh Ko...................!!!



Mamin Mirza
08-24-2014, 12:57 PM
http://www.amazingandweird.com/wp-content/uploads/2013/01/13-Interesting-Facts-about-Dreams-bubbles.jpg




!!!!اُڑا کے لے چلے مجھ جدھر۔۔۔۔۔۔۔ہوا چاہے۔۔۔۔


آج بازار میں پابجولاں چلو
چشمِ نم جانِ شوریدہ کافی نہیں
تہمتِ عشق ِپوشیدہ کافی نہیں
آج بازار میں پابجولاں چلو
خاک برسر چلو خوں بداماں چلو
راہ تکتا ہے سب شہرِ جاناں چلو
آج بازار میں پابجولاں چلو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رختِ دل باندھ لو دل فگاروں چلو
!!!پھر ہمی قتل ہو آئیں یارو چلو۔۔۔




ہائے اماں ۔۔۔پیر دُکھ گئے ہیں مگر راستہ ہے کہ ختم ہونے ہی میں نہیں آرہا،کوئی سواری بھی تو نہیں آ کے دے رہی۔۔۔یوں آخر کب تک چلے گا،روز روز کی اِس خواری سے تو اب جی میں آتا ہے کہ انسان خود کو ختم ہی کرلے۔۔۔چھٹی بھی نہیں کی جاسکتی ہے کہ تنخواہ میں سے کٹو تی ہوجائے گی اور اگر ایک پیسہ بھی کم ہوگیا تو مہینے کا خرچ چلانا بہت مشکل ہوجائے گا۔۔۔!!!
بس بہت ہوگیا ،اب اور نہیں چل سکتا میں۔۔کچھ ہوجائے اب جب تک کوئی سواری نہیں آجاتی میں یہاں سے نہیں ہلنے والا۔۔۔آئے دن کی جھجھک،آئے دن کا رونا،ہنہ۔۔!!!
ارے یہ کیا،واہ جی واہ بابا جی ۔۔خیالی ہوائی غبارے۔۔یہ تو بہت عمدہ سواری ہے ،کمال ہے یہ خیال مجھے کیوں نہ آیا اتنی دیر سے پیدل خوار ہو رہا ہوں۔۔۔واہ جی واہ یہ تو بہت عمدہ ہے،اس طرح سے تو کرائے کے پیسے بھی بچائے جاسکتے ہیں اور ماحولیاتی آلودگی سے بھی محفوظ رہا جاسکتاہے۔۔۔واہ واہ،اعلیٰ ،عمدہ بہتریں۔۔۔۔!!!
عاصم،عاصم ۔۔۔کیا بڑبڑائے جارہے ہو اتنی دیر سے۔۔کوئی خواب دیکھ رہے ہو کیا۔۔۔؟عاصم اپنی والدہ کے جھنجھوڑ کر اٹھانے پر نیند سے جاگ پڑتا ہے۔۔۔
ہیں۔۔۔خواب۔۔۔لگتا ہے اماں خواب ہی دیکھ رہا تھا۔۔۔۔۔دھت۔۔۔!!!

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭


آج پھر شہرِ قائد میں بسیں اور پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر تھی،کیونکہ شہر بھر میں سی این جی کی بندش تھی۔عاصم کو اپنی فیکٹری تک پہنچنے کے لئے پیدل سفر کرنا پڑا تھا،اور اب سوتے میں بھی اسے دن بھر کی روداد دِکھائی دے رہی تھی۔۔۔۔!!!
حضرتِ انسان نے جیسے جیسے ترقی کرنی شروع کی ویسے ویسے بہت سی ایجادات نے معاملاتِ زندگی کی انجام دہی کو نہ صرف ممکن بلکہ خاصی حد تک زندگی کو سہل بھی بنا دیا ہے۔اِ ن ہی ایجادات میں سے ایک ذرائع نقل و حمل یعنی سائیکل ،موٹر سائیکل ،کار ،بس ،رکشہ ،ٹیکسی ،ریل گاڑی اور ہوائی جہاز وغیرہ بھی ہیں۔
ابتداءمیں انسان اونٹ اور گھوڑوں کو بطور سواری زیرِ استعمال لایا،مگر پھر تیز رفتار زندگی کے تقاضوں کو پورا کرنے اور کم وقت میں فاصلہ طے کرنے اور منزل تک پہنچنے کے خیال نے اُسے جدید ذرائع ابلاغ اپنانے پر مجبور کردیا۔اِس ارتقاءمیں کچھ دخل انسان کی جلد باز فطرت کو بھی حاصل رہا۔یہ جدید ذرائع ابلاغ کچھ عرصے تک تو واقعتا وجہِ آرام و سہولت و اطمینان ہواکرتے تھے لیکن فی زمانہ حال ایسا ہے تمام کا۔۔۔۔۔سکون لُٹ کے رہ گیا عوا م کا۔۔۔!!!
عوام بھی صرف پاکستان کے عوام کا۔۔۔پہلے پیٹرول اور ڈیزل کی آسمان سے باتیں کرتی ہوئی قیمتیں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بے پناہ اضافے کا باعث بنیں اور اب سی این جی کی بندش سے ایک نئی صورتحال ۔۔۔بے حال کا سامنا ہے۔ایسے میں غریب جس کی ماہانہ آمدنی چند ہزار روپے تک محدود ہے ،خواب بھی دیکھتا ہے تو اپنے مسائل کے توڑ اور حل ہی پر منحصر دیکھتا ہے۔پبلک ٹرانسپورٹ کی روز بروز دگرگوں حالت کی وجہ سے عوام یہی سوچنے پر مجبور ہیں کہ۔۔۔۔!!!


مری بساط ہی کیا میں ہوں برگِ آوارہ
!!!اُڑا کے لے چلے مجھ کو جدھر ہوا چاہے۔۔۔۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مامن مرزا

Mrs.Qaisar
08-24-2014, 01:02 PM
ahaa.....zabardast......kuch yaad aa gaya muje tumari ye tehreer parh k.....:P

Mamin Mirza
08-24-2014, 01:06 PM
ahaa.....zabardast......kuch yaad aa gaya muje tumari ye tehreer parh k.....:P

uss kuch ka yahan ziker na karna
mana hai :P
bohat shukriya parhany aur sarhanay k liye
khush raho.............!!!

Mrs.Qaisar
08-24-2014, 03:08 PM
uss kuch ka yahan ziker na karna
mana hai :P
bohat shukriya parhany aur sarhanay k liye
khush raho.............!!!


heheheheh.....pata aey menu v............momo darling...........f-n

Mamin Mirza
08-25-2014, 09:59 AM
heheheheh.....pata aey menu v............momo darling...........f-n

Shawashay......................... :)

CaLmInG MeLoDy
08-25-2014, 11:30 AM
۔خیالی ہوائی غبارہ

. کیا ہی بات ہے مامن جی . خیال گری آپ پر آ کر ختم ہو جاتی ہے. ایسی بات لکھتی ہیں کہ جسکا تصّور بھی نہیں کیا جا سکتا . اور آپ تصور کر لیں تو آپ کے تصور کو جس انداز سے آپ الفاظ میں پروتی ہیں بندہ ان الفاظ کے سحر ہے میں کافی دیر تک گرفتار رہتا ہے. آج کے ہاتھ ٹاپک پر شاندار پیشکش .

ayesha
08-25-2014, 08:42 PM
buhat u'mda tehreer.... kia bat hai....

tricky temi
08-26-2014, 09:46 AM
maza a gia
bht umdah jnb

Mamin Mirza
08-26-2014, 01:14 PM
۔خیالی ہوائی غبارہ

. کیا ہی بات ہے مامن جی . خیال گری آپ پر آ کر ختم ہو جاتی ہے. ایسی بات لکھتی ہیں کہ جسکا تصّور بھی نہیں کیا جا سکتا . اور آپ تصور کر لیں تو آپ کے تصور کو جس انداز سے آپ الفاظ میں پروتی ہیں بندہ ان الفاظ کے سحر ہے میں کافی دیر تک گرفتار رہتا ہے. آج کے ہاتھ ٹاپک پر شاندار پیشکش .





اتنا نہ مجھ کو تو سر پر چڑھا
کہ اترنا مشکل ہوجائے
میں ہوں ایک ناکارہ دیا
جو جلے تو بھی روشنی نہ دے پائے
ہاہاہاہاہاہاہا
پڑھنے اور سراہنے کا بے حد شکریہ
جیتی رہو،خوش رہو

Mamin Mirza
08-26-2014, 01:15 PM
maza a gia
bht umdah jnb




bohat shurkiya
khush raho.................!!!

Mamin Mirza
08-26-2014, 01:16 PM
buhat u'mda tehreer.... kia bat hai....

bohatt shurkiya
khush raho.............!!!