intelligent086
08-17-2014, 09:47 PM
کمپیوٹر کے سامنے بیٹھنے والوں کیلئے کمر درد سے بچاؤ کے طریقے
http://dunya.com.pk/news/2014/August/08-17-14/news_big_images/415251_80246991.jpg.pagespeed.ce.a4Kk1rCVOt.jpg
سارا دن کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر کام کرنے والوں کو کمر اور جوڑوں کے درد کا سامنا ضرور کرنا پڑتا ہے لیکن اس کی بنیادی وجہ بیٹھنے کا غلط انداز ہے اگر آپ بیٹھنے کے انداز میں مندرجہ ذیل باتوں کو یقینی بنائیں تو کمر، گھٹنوں، کندھوں اور دیگر جوڑوں کے درد سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ لاہور(نیٹ نیوز)اپنی کمر سیدھی رکھیں اور کوشش کریں کہ کمر کا نچلا حصہ اور کولہے کرسی کی پشت کے ساتھ ٹکے ہوں۔ کمر کے پیچھے چھوٹا سا تکیہ رکھیں تاکہ کمر کا خم اپنی قدرتی حالت میں بر قراررہ سکے ۔ بازؤں اور کہنیوں کو کرسی کے بازؤں پر رکھیں تاکہ کندھے آرام دہ حالت میں رہیں۔ کمپیوٹر سکرین سے تقریباً ایک بازو کے فاصلے پر بیٹھیں، پاؤں کو فرش پر سپاٹ حالت میں رکھیں اور اپنی آنکھوں کا لیول سکرین سے زیادہ اوپر یا نیچے نہ رکھیں۔ ہر آدھے گھنٹے بعد وقفہ ضروری ہے چاہے یہ کتنا ہی مختصر کیوں نہ ہو۔ اپنی جگہ پر کھڑے ہوں، تھوڑی سی چہل قدمی کریں اور سر اور باقی جسم کو آگے پیچھے اور دائیں بائیں گھما کر جسم کو پرسکون کریں۔