PDA

View Full Version : جب سر پھوٹا بات کھلی، پتھر تو پتھر رہتا ہے



intelligent086
07-31-2014, 02:56 AM
جب سر پھوٹا بات کھلی، پتھر تو پتھر رہتا ہے
بات نہ تھی جھٹلانے کی، پتھر تو پتھر رہتا ہے

دیوانے ہیں خود اصنام بنا کر پوجا کرتے ہیں
صورت ہو چاہے کیسی، پتھر تو پتھر رہتا ہے

پھول سے بچوں کو ہاتھوں میں سنگ اٹھائے دیکھا تو
اک بوڑھے نے خوب کہی، پتھر تو پتھر رہتا ہے

ہم نے انا کے بت کو توڑا بھی پر اس کو کیا کہئے
ٹکڑے ٹکڑے ہو کر بھی پتھر تو پتھر رہتا ہے

ایک زمانہ اس کے ساتھ گزارا سو مدہوشی میں
سپنا ٹوٹا، بات کھلی، پتھر تو پتھر رہتا ہے

اس میں خون نہیں دوڑے گا، یہ رگ ہے دکھلاوے کی
مان بھی جاؤ آسی جی! پتھر تو پتھر رہتا ہے
***
یعقوب آسی