Log in

View Full Version : سورج ڈوب رہا ہے



Dr Maqsood Hasni
07-16-2014, 10:28 PM
سورج ڈوب رہا ہے

میں جو بھی ہوں
چاند اور سورج کی کرنوں پر
میرا بھی تو حق ہے
دھرتی کا ہر موسم
خدا کا ہر گھر
میرا بھی تو ہے
قرآن ہو کہ گیتا
رامائن کا ہر قصا
گرنتھ کا ہر نقطا
میرا بھی تو ہے
تقسیم کا در
جب بھی کھلتا ہے
لاٹ کے دفتر کا منشی
بارود کا مالک
پرچی کا مانگت
عطا کے بوہے
بند کر دیتا ہے
رام اور عیسی کے بول
ناچوں کی پھرتی
بے لباسی میں رل کر
بے گھر بےدر ہوئے ہیں
دفتری ملاں کےمنہ میں
کھیر کا چمچہ ہے
پنڈت اور فادر
ہاں ناں کے پل پر بیٹھے
توتے کو فاختتہ کہتے ہیں
دادگر کے در پر سائل
پانی بلوتا ہے
مدرسے کا ماشٹر
کمتر سے بھی کمتر
کالج کا منشی
جیون دان ہوا کو ترسے
قلم کا دھنی
غلاموں کے سم پیتے
برچھوں کی زد میں ہے
سب اچھا کا تلک
سر ماتھے پر رکھنے والے
گورا ہاؤس کے چمچے کڑچھے
طاقت کی بیلی میں
کربل کربل کرتے یہ کیڑے
ہانیمن اور اجمل کا منہ چڑاتے ہیں
مسائل کی روڑی پر بیٹھا
میں گونگا بہرا بے بس زخمی
نانک سے بدھ
لچھمن سے ویر تلاشوں
مدنی کریم کی راہ دیکھوں
علی علی پکاروں کہ
سورج ڈوب رہا ہے

Mrs.Qaisar
07-17-2014, 11:23 AM
bhot khooob....:)

Dr Maqsood Hasni
07-18-2014, 07:28 AM
shukarriya baita
Allah aap ko khush rakhe

Ria
07-18-2014, 09:29 AM
behtreen.....
soraj doob raha hai.

Dr Maqsood Hasni
07-18-2014, 10:04 AM
shukarriya baita

ayesha
08-16-2014, 09:23 AM
khoob...

intelligent086
11-16-2014, 11:28 PM
سورج ڈوب رہا ہے

میں جو بھی ہوں
چاند اور سورج کی کرنوں پر
میرا بھی تو حق ہے
دھرتی کا ہر موسم
خدا کا ہر گھر
میرا بھی تو ہے
قرآن ہو کہ گیتا
رامائن کا ہر قصا
گرنتھ کا ہر نقطا
میرا بھی تو ہے
تقسیم کا در
جب بھی کھلتا ہے
لاٹ کے دفتر کا منشی
بارود کا مالک
پرچی کا مانگت
عطا کے بوہے
بند کر دیتا ہے
رام اور عیسی کے بول
ناچوں کی پھرتی
بے لباسی میں رل کر
بے گھر بےدر ہوئے ہیں
دفتری ملاں کےمنہ میں
کھیر کا چمچہ ہے
پنڈت اور فادر
ہاں ناں کے پل پر بیٹھے
توتے کو فاختتہ کہتے ہیں
دادگر کے در پر سائل
پانی بلوتا ہے
مدرسے کا ماشٹر
کمتر سے بھی کمتر
کالج کا منشی
جیون دان ہوا کو ترسے
قلم کا دھنی
غلاموں کے سم پیتے
برچھوں کی زد میں ہے
سب اچھا کا تلک
سر ماتھے پر رکھنے والے
گورا ہاؤس کے چمچے کڑچھے
طاقت کی بیلی میں
کربل کربل کرتے یہ کیڑے
ہانیمن اور اجمل کا منہ چڑاتے ہیں
مسائل کی روڑی پر بیٹھا
میں گونگا بہرا بے بس زخمی
نانک سے بدھ
لچھمن سے ویر تلاشوں
مدنی کریم کی راہ دیکھوں
علی علی پکاروں کہ
سورج ڈوب رہا ہے



لاجواب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Dr Maqsood Hasni
12-04-2014, 02:56 PM
shukarriya janab