Mrs.Qaisar
07-15-2014, 02:35 PM
انسان دنیا کی طلب میں اس قدر مدہوش ہے کہ اسے یاد ہی نہیں کہ کوئی بہت ہی تیزی سے اس کا پیچھا کر رہا ہے اور ایک نا ایک دن وہ یس کی پکڑ میں آ ہی جائے گا۔۔۔اور اسے ایک ایسی اندھیر نگری میں لے جائے گا۔۔۔۔جہاں جانے کا اسے دنیا میں کبھی خیال چھو کر بھی نہ گزرا ہو گا۔۔۔۔جی ہاں۔۔۔۔‘‘موت‘‘ ہی ہے جو غافل انسان کا مسلسل پیچھا کر رہی ہے مگر دنیا کی رنگینیوں میں مگن انسان جان کر بھی انجان بنا بیٹھا ہے گویا ‘‘موت‘‘ صرف دوسروں کے لیئے ہی بنی ہے۔۔۔۔اور خود اس بات سے غافل ہے کہ عنقریب وہ خود بھی ان ‘‘دوسروں‘‘ میں شمار ہو گا۔۔۔۔
ہنستی ہے قبر اہلِ تکبّر کی شان پر
پُتلا تو خاک کا ہے دماغ آسمان پر
ہنستی ہے قبر اہلِ تکبّر کی شان پر
پُتلا تو خاک کا ہے دماغ آسمان پر