PDA

View Full Version : پاکستانی وزیراعظم کی امریکی ایئرپورٹ پر ت



smartguycool
03-30-2018, 12:53 PM
پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اطلاعات کے مطابق امریکہ میں سکیورٹی کے مراحل سے گزرنا پڑا۔ امریکہ میں اُن کے ساتھ کیے جانے والے سلوک کو توہین آمیز قرار دیا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں وزیراعظم سرخ رنگ کی پولو شرٹ پہنے ہوئے ہیں اور سکیورٹی سے گزر رہے ہیں۔ اِس کے بعد وزیراعظم کو اپنا ذاتی سامان اور کوٹ واپس لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ وزیراعظم عباسی کا نجی دورہ تھا۔ وہ اپنی بیمار بہن کی عیادت کرنے امریکہ گئے تھے۔ اِس کے علاوہ انھوں نے امریکہ کے نائب صدر مائک پینس سے بھی ملنا تھا۔
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم اپنے ذاتی پاسپورٹ پر سفر کر رہے تھے۔
سکیورٹی سے گزرتے ہوئے ان کی اِس ویڈیو کے بارے میں سوشل میڈیا پر بحث ہو رہی ہے۔


اویس شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیراعظم کی تلاشی لی گئی۔ مجھے نہیں پتہ کہ انڈین میڈیا اِسے ایک مسئلہ کیوں بنا رہا ہے۔
عدنان نے ٹوئٹ کیا ’جس طرح انڈین میڈیا اِسے بڑھا چڑھا کہ دکھا رہا ہے وہ شرمناک ہے۔https://screenshotscdn.firefoxusercontent.com/images/84d0d3e5-0491-4973-877f-af77b130c907.png

انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے ’ شرمندگی، پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی امریکی ایئرپورٹ پر تلاشی لی گئی، پاکستانی میڈیا۔
تاجندر پال سنگھ نے ٹوئٹ کیا ’آج صبح خبر سنی کہ امریکہ نے پاکستانی وزیراعظم کے کپڑے اتار دیےhttps://screenshotscdn.firefoxusercontent.com/images/0c13701d-589f-4f0e-bb1e-1bd304eb4246.png

امریکی ایئرپورٹ پر پاکستانی وزیراعظم کی تلاشی کی خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یہ قیاس آرائیاں اور افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستانی حکومت میں شامل کچھ لوگوں پر پابندی لگا رہی ہے۔ امریکہ نے جوہری مواد کی تجارت کے الزام میں سات پاکستانی کمپنیوں پر بھی پابندی لگائی ہے۔https://screenshotscdn.firefoxusercontent.com/images/8a2cc0ea-a2c1-4fc2-8670-72388185a274.png

کئی ایک نے سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اگر وزیراعظم اپنے نجی دورے پر ایک عام آدمی کی طرح سفر کر رہے تھے اور عام لوگوں ہی کی طرح تلاشی کے عمل سے گزرے تو اس میں شرمندگی کی کوئی بات نہیں۔