Log in

View Full Version : کرامات از ظفر اقبال محمّد



smartguycool
02-25-2018, 07:19 PM
میرے گاؤں میں سانپ گزیدگی کے بہت واقعات ہوتے تھے- 1914ء میں پیر گولڑہ والے تشریف لائے لوگوں نے دعا کروائ- سو سال سے سانپ گزیدگی کا ایک واقعہ نہیں ہوا

میرے گاؤں میں ایک بار ژالہ باری سے تمام فصلیں تباہ ہو گئیں- تلہ گنگ سے ایک شاہ صاحب آئے- پوری فصلوں کے کنارے درود شریف پڑھتے ہوئے چکر لگایا- پچاس سال ہونے کو آئے آج تک ژالہ باری سے فصل تباہ نہیں ہوئ
وادئ سون اسکیسر کے گاؤں انگہ میں ایک شخص کو پاگل کتے نے کاٹ لیا- وہ شخص پاگل ہو گیا- گاؤں میں کتے کے کاٹے کا علاج نہ تھا- لوگوں نے اسے درخت سے باندھ دیا- وہاں سے ایک بزرگ گزرے- یہ اس آدمی کے پاس آئے لوگوں نے منع بھی کیا کہ حضرت باولا ہے- مگر بزرگوں نے اسے گلے لگا لیا- وہ شخص تندرست ہو گیا- آج بھی ان بزرگوں کی جوتی کسی ایسے جانور پر پھیر دی جائے جسے پاگل کتے نے کاٹا ہو تو وہ جانور باولا نہیں ہوتا
راوی کنارے ایک گاؤں میں کسان بیج بو رہا تھا- ایک فقیر پاس سے گزرا- اس نے پوچھا کیا بو رہے ہو- کسان نے کہا گندم- اس فقیر نے پھر سوال دوھرایا- کسان نے پھر جواب دیا- فقیر نے کئ بار جب سوال دوھرایا تو کسان نے تنگ آ کر کہا ” آلہء ... بیج رہا ہوں
فقیر نے کہا اب آلہء ... ہی اگیں گے

یہ کسان بے اولاد تھا- اس کے بعد اس کی سات اولادیں ہوئیں- اس فقیر کا مزار کمالیہ میں ہے- اسے…. والی سرکار کہا جاتا ہے- دربار پر لکڑی دھات اور پلاسٹک کے آلہء .... لٹکے ہوئے ہیں جنہیں ناف پر پھیرنے سے بانجھ پن دور ہو جاتا ہے

آپ نے اگر کسی کرامت کا مشاھدہ کیا تو کمنٹ میں تفصیل لکھئے- آج ھم یومِ کرامت منا کر لبرلز کے دانت کھٹّے کریں گے




بشکریہ …. ظفر اقبال محمّد

intelligent086
03-05-2018, 02:22 AM
آغاز اسلام سے لیکر آج تک کی کرامات کا احاطہ تحریر میں لانا ناممکن ہے۔
عجیب سا جواب طلب کیا گیا ہے؟