smartguycool
02-19-2018, 08:07 PM
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جماعت کے سربراہ عمران خان کی تیسری شادی کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے نکاح کی تصاویر جاری کر دی گئی ہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کی تقریب کی تصاویر جاری کی گئیں اور بتایا گیا کہ یہ تقریب اتوار کی رات لاہور میں ہوئی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کی جانے والی والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ مانیکا کا نکاح مفتی سعید نے پڑھایا۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین کے نکاح کے موقع پر ان کی جانب سے عون چوہدری اور ان کے دوست ذلفی بخاری گواہان میں شامل تھے جبکہ عمران خان کے قریبی رشتہ داروں کی جانب سے کوئی تقریب میں شامل نہیں تھا۔
https://screenshotscdn.firefoxusercontent.com/images/7be3123b-3850-445c-b3b3-8778579b7e2d.png
پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں چیئرمین اور ان کی اہلیہ کو شادی کی مبارکباد دی گئی ہے اور دعا کے ساتھ ساتھ نکاح کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔عمران خان اور بشریٰ وٹو کی شادی کی خبر آتے ہی سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ہلچل مچ گئی اور ’مبارک عمران خان‘ پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے ٹوئٹر پر عمران خان کو مبارک دیتے ہوئے لکھا: یہ ملاپ ان کی زندگی میں اور ہمارے ملک کے لیے تمام برکتیں لائے۔
https://screenshotscdn.firefoxusercontent.com/images/706b315e-fa78-4889-8349-4be21a10c10a.png
پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما عمران اسماعیل نے ٹوئٹر پر لکھا: نکاح کی دلی مبارک۔ امید ہے کہ بشری بی بی آپ کی زندگی میں خوشیاں لے کر آئیں۔ اللہ اس شادی کو کامیاب کرے۔
https://screenshotscdn.firefoxusercontent.com/images/adbf3f5d-bc7b-4f60-80f9-8bdb82187ce6.png
پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم چیئرمین عمران خان کو ان کی شادی پر مبارکباد پیش کرتی ہے ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی انھیں ان کی زندگی میں ڈھیر ساری خوشیاں عطا فرمائے۔
https://screenshotscdn.firefoxusercontent.com/images/773db0aa-52d6-4414-b79c-3025f956277a.png
اس سے قبل گذشتہ ماہ جب عمران خان کی شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں تو اس وقت ان کے ترجمان نے ایک وضاحتی بیان میں بتایا تھا کہ پارٹی کے چیئرمین نے بشریٰ مانیکا نامی خاتون کو شادی کا پیغام دیا ہے اور وہ ان کے جواب کے منتظر ہیں۔ پی ٹی آئی کے سینٹرل سیکریٹیریٹ کی جانب سے جاری کیے جانے والے تحریری بیان میں عمران خان کی شادی کو ان کا نجی اور ذاتی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا ’اگر مس مانیکا ان کی شادی کی پیشکش کو قبول کرتی ہیں تو مسٹر خان باقاعدہ طور پر عوام کو اس سے آگاہ کریں گے تب تک ہم میڈیا سے التماس کرتے ہیں کہ وہ دونوں خاندانوں خاص طور پر بچوں کو وقت دیں۔
https://ichef.bbci.co.uk/news/624/cpsprodpb/71C8/production/_100082192_dwvgg02wsaifvbyhahah.jpg
عمران خان نے پہلی شادی سنہ 1995 میں برطانوی خاتون جمائما گولڈ سمتھ سے کی تھی جن سے ان کے دو بیٹے ہیں۔ یہ شادی طلاق پر منتج ہوئی تھی۔عمران خان کی دوسری شادی اینکر پرسن ریحام خان سے سنہ 2014 میں ہوئی تھی اور یہ شادی ایک برس ہی چل سکی۔ابتدا میں ان کی اس شادی کے بارے میں خبروں کی تصدیق کرنے سے گریز کیا گیا تھا۔عمران خان کے دوسرے نکاح کی خبریں اس وقت سامنے آئی تھیں جب پشاور پبلک سکول پر حملے کے بعد ملک میں سوگ منایا جا رہا تھا اور قوم صدمے سے گزر رہی تھی۔ عمران کی دوسری شادی کی تاریخ پر ایک عرصے تک بحث جاری رہی اور اس بارے میں متضاد دعوے کیے جاتے رہے۔ ریحام خان اور عمران خان کے درمیان علیحدگی کے وقت بھی اس طرح کی صورت دیکھنے میں آئی تھی۔