PDA

View Full Version : میں بہت خطرناک بندہ ہوں



smartguycool
02-05-2018, 09:24 PM
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے صحافی کے سوال پر غیر متوقع طور پر جواب دیا کہ ‘میں بہت خطرناک (بندہ) ہوں’۔
عمران خان لاہور میں شوکت خانم ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز اجلاس میں شرکت کے بعد جہانگیر ترین کے آفس میں ٹھہرے، جب وہ آفس سے باہر نکلے تو ایک صحافی نے پوچھا کہ کیا آپ نیب کے سامنے پیش ہوں گے؟ جس پر پی ٹی آئی کے چیف نے انتہائی غیر متوقع جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خطرناک انسان ہیں۔
عمران خان دوسرا سوال سنے بغیر ہی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے، کہا جارہا ہے کہ انہوں نے سوال کو صحیح نہیں سنا کہ کیا خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے الزام میں وہ نیب کے سامنے پیش ہوں گے؟
عمران خان کا غیر متوقع جواب الیکڑونک میڈیا کے لیے بریکنگ نیوز بن گیا اور مختلف زاویوں سے پیش کیا جانے لگا۔
اس سے قبل جہانگیر ترین کے آفس میں عمران خان نے رہنماؤں جہانگیر ترین، چوہدری سرور، محمودالرشید، عبدالعلیم خان اور سبطین خان کے ساتھ دیگر امور کے علاقے پنجاب سے چوہدری سرور کو سینیٹ انتخابات کے لیے کھڑا کرنے کی حکمت عملی پر بات کی۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ عدلیہ پر تنقید کرنے والوں کو آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت سزا دینی چاہیے۔
انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور دیگر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں پر عدلیہ کے خلاف ہرزہ اسرائی کرنے والے پر کڑی تنقید کی۔
عمران خان نے خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہوئے ٹیکس دہندگان کے 20 لاکھ روپے سے زائد خرچ کرنے کے الزام پر انہوں کہا کہ ‘عمران خان نے خیبر پختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر کبھی ذاتی مفاد کے لیے استعمال نہیں کیا’۔
اعجاز چوہدری نے الزام لگایا کہ مریم نواز، حمزہ شہباز اور بلاول زرداری کیسے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کر سکتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کبھی مالی اثاثے چھپانے کی کوشش نہیں کی اور نیب جب بلائے گا تو عمران خان حاضر ہو جائیں گے۔

intelligent086
02-06-2018, 02:10 AM
عمدہ انتخاب
شیئر کرنے کا شکریہ