PDA

View Full Version : چھمک چھلو

smartguycool
12-30-2017, 05:24 PM
مس مہ جبین جیسی مقدس ہستی کے بارے میں اتنا گھٹیا لفظ سنتے ہی میرے کانوں کے پردے پھٹ گئے اور روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی ، خدا کی پناہ کوئی شخص اتنا بھی لوفر ہو سکتا ھے ؟
ھمارے اسکول کے عین سامنے کریانے کی دکان والے کا بیٹا جو شاذ و نادر ہی دکان پر بیٹھتا تھا اس کے خیالات جان کر مجھے شدید دکھ ہوا۔۔ اس واقعے کی مثال یوں سمجھیں جیسے کسی نے برسوں کی ریاضت کے بعد خدا کا بت تراش لیا ہو ۔۔۔ مگر ایک دن اچانک کوئی آکر کہہ دے کہ جسے تم خدا سمجھ رہے ہووہ شیطان ہے ۔۔کیا ایسے شخص کا منہ نہ نوچ لینا چاہیے؟
میں اس کی دکان پر چار آنے والی چیونگم خریدنے گیا تھا ، میں نے دیکھا کہ اس کی نگاہیں باربار اسکول کے دروازے کی طرف اٹھ رہی ہیں پھر اس نے پیسے لے کر چیونگم میرے حوالے کرتے ہوے کہا ،، آج میری چھمک چھلو نظر نہیں آرہی ،،
میں کچھ نہ سمجھ پایا تو اس کا منہ تکنے لگا، اس نے پوچھا تمہاری استانی آج اسکول نہیں آئیں؟ پھر اس سے پہلے کہ میں کچھ کہتا مس مہ جبین خوبصورت پرس کے ساتھ اسکول سے نکلیں اور اپنے گھر کی طرف جانے لگیں ۔۔۔ ،، آگیی ،، دکاندار کے بیٹے نے خوشی سے نعرہ لگایا اور دو انگلیاں منہ میں ڈال کر سیٹی بجائی ۔۔
میری ہتھیلی پر رکھی چیونگم زہر آلود ہو چکی تھی
اس وقت میں چھٹی کلاس میں تھا میرے دل میں اپنی مس کے لیے جتنا ادب احترام اور محبت تھی اس سے کہیں زیادہ نفرت مجھے دکاندار کے بیٹے سے ہو چکی تھی میں آتے جاتے ہوے اسے نہ صرف کراہیت سسے دیکھتا بلکہ دل ہی دل میں دعائیں بھی مانگتا کہجس بائیک پر وہ اسکول کے سامنے کرتب دکھاتا ہوا گزرتا ہےاسی سے اس کا ایکسیڈنٹ ہوجاے اور اس کے ہاتھ پیر ٹوٹ جائیں ۔۔
مجھے مس مہ جبین پر ترس آتا جو اسے دیکھ کر سہم جاتیں اور اپنے آپ میں سمٹ کر چلنے لگتیں۔۔۔ اور وہ کیوں نہ ایسا کرتیں ..وہ ایک دیوی کی طرح تھیں خدا نے ان کے وجود کو نہایت پاک صاف مٹی سے بنایا تھا ۔۔
جب کلاس میں پڑھانے کے دوران کسی بات پر وہ مسکراتیں تو ان کے سفید موتیوں سے دانت یوں جھلملاتے جیسے سیاہ رات میں بہت سے ستارے ایک ساتھ جمع ہوگے ہوں، ان کی بڑی بڑی سیاہ آنکھوں میں ایک پاکیزہ چمک تھی
اور وہ چمک جیسے ہی میری طرف آتی میں جھک کر سجدہ ریز ہو جاتا… سمجھنے سے قاصر تھا کہ کیسے اس پاک ہستی کو اس غلاضت کے ڈھیر میں پلے مکروہ جانور کے شر سے بچاوں
اس کی دیدہ دلیری روز بہ روز بڑھتی جا رہی تھی اسکول سے چھٹی کے بعد جیسے ہی مہ جبین نکلتیں وہ ان کا راستہ روک کر کھڑا ہو جاتا اور ہنس ہنس کر ان سے باتیں کرنے کی کوشش کرتا مہ جبین غصے سے اسے گھورتیں اور ہٹ جاو میرے راستے سے کہہ کر رخ بدل کر جانےلگتیں
میں بے بسی سے دور کھڑے ہو کر یہ منظر دیکھتا اور روہانسا ہو جاتا ،، صبر و تحمل اور برداشت کی بھی کوئی حد ہوتی ہے میں نے فیصلہ کر لیا کہ پرنسپل سے اس کی شکایت کروں گا
جب پرنسپل اپنی مخصوص اسٹک سے بیچ سڑک پر اس شیطان کی پٹائی کریں گے جبھی وہ باز آے گا
مگر ہوا یہ کہ جیسے ہی میں پرنسپل کے کمرے میں جانے کی کوشش کرتا میرے پاوں منوں بھاری ہو جاتے اور دل اتنی تیزی سے دھڑکنے لگتا جیسے ابھی پسلیوں سے نکل آے گا پھر مجھے ایک اور ترکیب سوجھی.. میں اپنے دوست مجو کے پاس گیا ، اس کے پاس ایک بڑی سی غلیل تھی جس سے وہ اکثر چڑیوں کا شکار کیا کرتا
منت خوشامد کر کے ایک دن کے لیے میں نے وہ غلیل حاصل کر لی اور ایک نسبتا بڑے پتھر پر لمبی سی نوکیلی کیل باندھ کر تمام انتظامات مکمل کر لیے ۔۔
اس دن میں اسکول سے غیر حاضر رہا کیونکہ ایک تو مجھے غلیل کی پریکٹس کرنی تھی دوسرا اس جگہ کا حساب کرنا تھا جہاں کھڑے ہو کر بھر پور طریقے سے اسے نشانہ بنا سکوں مجھے یقین تھا کہ پتھر میں لگی کیل جیسے ہی اس خبیث کے جسم میں اترے گی وہ موٹر سایکل سے گرے گا اور ہلاک ہو جاے گا
چھٹی کا وقت جوں جوں قریب آتا جا رہا تھا میری دھڑکنیں بے قابو ہوءی جا رہی تھیں انتظار کا وہ لمحہ برسوں پر محیط ہو گیا یہاں تک کہ میں وہاں کھڑے کھڑے بوڑھا ہو گیا اور میرے جسم کے تمام بال سفید ہو گیے ۔۔ مگر پھر اسکول سے چھٹی ہونے کی گھنٹی جیسے ہی بجنا شروع ہوئی خدا نے میرے بدن میں ایک نئی روح پھونک دی

میں نے غلیل کو اپنے ہاتھ میں کس کے پکڑ لیا ایک ایک کر کے تمام بچے گھروں کو رخصت ہو گئے ،، اور اب سب سے آخر میں مہ جبین کو باہر آنا تھا
اف ،، کتنا پیارا نام تھا ان کا ،، رات دن میں اس نام کی مالا جپتا رہتا تھا
موٹر سایکل کی غراہٹ نے اس وحشی کے آنے کی اطلاع دی اور دوسری طرف اسکول کے گیٹ سے مہ جبین برآمد ہویں ۔۔۔
آج صبح سے میں نے ان کو نہیں دیکھا تھا ،، میری آنکھوں نے دیوانہ وار ان کا طواف کیا جانے کیوں آج وہ خاص طور سے بنی سنوری لگ رہی تھیں اور انہوں نے اپنے نازک ہونٹوں پر لپ اسٹک بھی لگائی ہوئی تھی

موٹر سایکل کی غراہٹ تیزی سے قریب آ رہی تھی میں نے غلیل کو کھینچ کر ایک بار اوراطمینان حاصل کیا کہ یہ سو فی صد درست کام کر رہی ہے
اس نے مہ جبین کے بالکل قدموں میں بریک لگائی اور یقینا کوئی غلیظ بات کی… مگر مس مہ جبین غصے ہونے کے بجاے مسکرانے لگیں اور چمکتی آنکھوں سے اس کی طرف دیکھ کر جانے کیا کہنے لگیں …..صرف اتنا ہی نہیں وہ اس کے ساتھ بایک پر بھی بیٹھ گیئں اور وہ دونوں وہاں سے رخصت ہو گیے

Ubaid
12-30-2017, 05:54 PM
R us k baad kia howa janab kahani to pora karo

Moona
12-31-2017, 12:53 AM
Teacher ne ye kya kiya:-O
:-?
t4s

smartguycool
12-31-2017, 02:52 AM
R us k baad kia howa janab kahani to pora karo

Kahani ko adhora rehne dain tu acha hai bhai

smartguycool
12-31-2017, 02:53 AM
Teacher ne ye kya kiya:-O
:-?
t4s

Pagli rona mat

intelligent086
12-31-2017, 04:16 AM
عمدہ اور خوب صورت انتخاب
شیئر کرنے کا شکریہ

Ubaid
12-31-2017, 09:37 AM
Kahani ko adhora rehne dain tu acha hai bhai

kahani padh kar kuch kuch honai laga tha likn ap nai drmyan mai hi safnai tod diye hopeless

smartguycool
12-31-2017, 04:07 PM
kahani padh kar kuch kuch honai laga tha likn ap nai drmyan mai hi safnai tod diye hopeless

کچھ کچھ کو دبا کر رکھیں سرکار .... کبھی کبھی ادھوری چیزیں بھی مزہ دیتی ہیں

Ubaid
12-31-2017, 04:47 PM
کچھ کچھ کو دبا کر رکھیں سرکار .... کبھی کبھی ادھوری چیزیں بھی مزہ دیتی ہیں

But mujha adhora pan pasand nahi hai :-q

smartguycool
12-31-2017, 08:06 PM
But mujha adhora pan pasand nahi hai :-q

کبھی کبھی وہ چیزیں ہمیں پسند کرنی پڑتی ہیں جو ہمیں پسند نہ ہوں

Ubaid
01-02-2018, 09:53 AM
کبھی کبھی وہ چیزیں ہمیں پسند کرنی پڑتی ہیں جو ہمیں پسند نہ ہوں

Ok janab ham nai har man liya khallas

smartguycool
01-02-2018, 11:35 AM
Ok janab ham nai har man liya khallas

Shukriya sir ji....

Ubaid
01-02-2018, 11:43 AM
Shukriya sir ji....
Arai janab sir g na kahai (is par roz office mai ek bndai k sath ladayi hoti hai)

smartguycool
01-02-2018, 11:47 AM
Arai janab sir g na kahai (is par roz office mai ek bndai k sath ladayi hoti hai)

اچھا بھائی نہیں کہوں گا .... بلکے میں تو کہتا ہوں بڑے چودہری صاحب کو بول کر فورم رولز میں لکھوا دیں کے یہ لفظ لکھا گیا تو ممبر بین ہوکر آرام فرماے گا

Ubaid
01-02-2018, 11:57 AM
اچھا بھائی نہیں کہوں گا .... بلکے میں تو کہتا ہوں بڑے چودہری صاحب کو بول کر فورم رولز میں لکھوا دیں کے یہ لفظ لکھا گیا تو ممبر بین ہوکر آرام فرماے گا

"

بڑے چودہری صاحب" kon hai janab? mera matlab ye nahi k kisi r ko na kahai likn mujai na kaho q k mujai acha nahi lagta. sir g badai logon ko log boltai hai.devil

smartguycool
01-02-2018, 12:03 PM
"

بڑے چودہری صاحب" kon hai janab? mera matlab ye nahi k kisi r ko na kahai likn mujai na kaho q k mujai acha nahi lagta. sir g badai logon ko log boltai hai.devil

فورمی زبان میں ..... میں بڑے چودہری صاحب .... ایڈمن کو بولتا ہوں .... بھائی آپکو اچھا نہیں لگتا تو آئندہ خیال کیا جائے گا .... ویسے ہر انسان اپنی ذات میں بڑا ہے ... معذرت قبول فرمایے

Ubaid
01-02-2018, 12:29 PM
فورمی زبان میں ..... میں بڑے چودہری صاحب .... ایڈمن کو بولتا ہوں .... بھائی آپکو اچھا نہیں لگتا تو آئندہ خیال کیا جائے گا .... ویسے ہر انسان اپنی ذات میں بڑا ہے ... معذرت قبول فرمایے

Acha. shukriya. han sahi kaha ap nai har koyi apnai zat mai bada hota hai likn haqeqat mai nahi hota. muazirat mujai ap sai karna chahye bhai jan mai ek monh phat bnda hon monh mai jo bhi ata hai bol deta hon. sorry

smartguycool
01-02-2018, 12:48 PM

koi masla hi nahi bhai jan....

Ubaid
01-02-2018, 12:51 PM
koi masla hi nahi bhai jan....

Shukriya

CaLmInG MeLoDy
01-03-2018, 10:20 AM
Meh jabeen ki tarha smartguycool and Ubaid sir8-> ji ki conversation se bhi mehzooz rahe hum choudhary sb. ;P

Ubaid
01-03-2018, 10:32 AM
Meh jabeen ki tarha @smartguycool (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=918) and @Ubaid (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=919) sir8-> ji ki conversation se bhi mehzooz rahe hum choudhary sb. ;P

Shukriy g

smartguycool
01-03-2018, 01:14 PM
Meh jabeen ki tarha @smartguycool (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=918) and @Ubaid (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=919) sir8-> ji ki conversation se bhi mehzooz rahe hum choudhary sb. ;P

Good One Ji

Ubaid
01-03-2018, 03:24 PM
Good One Ji

Bhai jan ap nai akar UT mai ek naye jan dali hai. shukriya itnai achay achay posts k liye. Keep it up.

smartguycool
01-03-2018, 03:40 PM
Bhai jan ap nai akar UT mai ek naye jan dali hai. shukriya itnai achay achay posts k liye. Keep it up.

عزت افزائی کا ایک دفعہ پھر شکریہ

Ubaid
01-04-2018, 06:18 PM
عزت افزائی کا ایک دفعہ پھر شکریہ

Bhai jan ap nai akar UT mai ek naye jan dali hai. shukriya itnai achay achay posts k liye. Keep it up. yahooo