PDA

View Full Version : سورج کی روشنی سے چارج ہونیوالا آئی فون متع



intelligent086
11-20-2017, 04:30 AM
سورج کی روشنی سے چارج ہونیوالا آئی فون متعارف

سورج کی روشنی سے چارج ہونیوالا ”آئی فون ٹین ٹیسلا“ متعارف کرادیا۔ اس فون کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی بیک پر سولر پینل لگے ہوئے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ آپ کو اپنے اس فون کو الٹا کر کے رکھنا پڑے گا، جس کے بعد یہ خود ہی سورج کی روشنی سے چارج ہو جائے گا۔
http://www.neonetwork.pk/digital_images/large/2017-11-04/news-1509798310-2088.jpg

اس فون کی باڈی پر پی وی ڈی کی کوٹنگ اور شاک پروف پلیٹ بھی لگائی گئی۔اس فون میں کیمرے کے ساتھ سونے کی پلیٹ بھی لگائی گئی ہے۔ کمپنی نے اس فون کی گلاس باڈی کو براہ راست ٹائٹینیم سے بدل دیا ہے۔اس فون کے ایج اور کیمرہ کے گرد 24 کیرٹ سونے کے رم لگائے گئے ہیں۔

http://www.neonetwork.pk/digital_images/large/2017-11-04/news-1509798313-4685.jpg

کمپنی کا کہنا ہے کہ خود چارج ہونے والا آئی فون ٹین نکولا ٹیسلا، سٹیو جابز اور ایلن مسک سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔اس فون کے 64 جی بی سٹوریج ورڑن کی قیمت 2 لاکھ 59 ہزار روبل یا 4445 ڈالر ہے جبکہ فون کے 256جی بی سٹوریج ورڑن کی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار روبل یا 4700 ڈالر ہے۔