Log in

View Full Version : سٹرابری ہائی بلڈ پریشر سے بچا ئوکیلئے مفیž



intelligent086
03-04-2017, 01:17 AM
سٹرابری ہائی بلڈ پریشر سے بچا ئوکیلئے مفید ہے : تحقیق

http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/17919_45724044.jpg

ہر ہفتے ایک کپ سٹرابری یا بلیو بیریزکا استعمال ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم کرتا ہے۔خیال رہے کہ بلند فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر امراض قلب اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھانے کا اہم ترین عنصر ہے۔امریکہ میں ہونیوالی تحقیق کے دوران 90ہزار کے لگ بھگ افراد کا 14سال تک جائزہ لیا گیا ، جسکے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جن مرد و خواتین نے بلیوبیریز اور سٹرابری کا استعمال زیادہ کیا ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ 8فیصد تک کم ہوگیا۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سٹرابری میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ خون کی شریانوں کو کھولنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے جو دوران خون کو معمول پر رکھ کر ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ کم کرسکتا ہے۔سٹرابری میں پوٹاشیم کی بھی کافی مقدار ہوتی ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے کیلئے اہم جز ہے اور طبی ماہرین ہر بالغ شخص کو 4700ملی گرام پوٹاشیم روزانہ استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ نیٹ سے ماخوذ