intelligent086
03-03-2017, 01:28 AM
ہاتھ اور پاؤں
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x17912_32031143.jpg.pagespeed.ic.3xXFPm8y3B .jpg
زینب رسول
خوبصورت ہاتھ اور پاؤں خواتین کی شخصیت کو چارچاند لگاتے اور پرکشش بناتے ہیں۔ چہرے کیساتھ ساتھ ہاتھ پاؤں کی خوبصورتی بھی اہمیت رکھتی ہے۔ ہاتھوں کی جلد بہت حساس ہوتی ہے۔ موسم تبدیلی کے ساتھ ہاتھ اور پاؤں کے علاوہ ناخنوں کو معمول سے زیادہ نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہر موسم میںدوسروں کی نظرآپ کے ہاتھوں اور ناخنوں پر ضرور پڑتی ہے۔ ہاتھ اور پاؤں دھونے سے پہلے ہمیشہ کولڈ کریم یا موئسچرائزنگ کریم ضرور استعمال کریں۔ ہفتے میں دوبار ہاتھوں اور پاؤں پرلیموں کا رس ملیں۔ دس منٹ سادہ پانی سے ہاتھوں اور پاؤں کو دھوئیں، ہینڈ اور فٹ لوشن لگائیں۔ اس سے ہاتھوں اور پاؤں کی جلد صاف ملائم ہوجاتی ہے۔ جب بھی آپ کو فرصت ملے ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں کو اس طرح حرکت دیں جیسے آپ ٹائپ کررہی ہیں۔ یہ ورزش ہاتھوں اور پاؤں کی لچک برقرار رکھنے کیلئے بہترین اور مفید ہے۔ ٭دھبے دور کریں :ہاتھوں اور ناخنوں کے دھبے دور کرنے کیلئے آلو یالیموں کے ٹکڑے ہاتھوں اور ناخنوں پر ملیں۔ ناخنوں پر موم رگڑنے سے خون رواں ہوجاتا ہے۔ جس سے ناخنوں میں سرخی اور چمک پیدا ہوجاتی ہے۔ خواتین وقت کی کمی کے باعث ناخنوں اور ہاتھوں کے علاوہ پاؤں کو بھی نظر انداز کرتی ہیں ۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہاتھ اور پاؤں دھونے کے بعد ناخنوں کے کنارے صاف کرلیں اور اچھی طرح دیکھ لیں کہ ناخنوں کی نوکیں بالکل صاف ہیں۔ ہاتھوں پر سفید آئیوڈین ملیں۔ ناخنوں کی ہفتہ وار صفائی کریں۔ اگرآپ نیل پالش نہیں لگانا چاہتیں ، اس کے باوجود بڑھے ہوئے ناخنوں کو تراشنا اور ان کو بیضوی شکل دینا بہت ضروری ہے تاکہ دھول اورمٹی ان کے اندر نہ جائے اور ناخن جراثیم سے پاک رہیں۔ روغن بادام اور زیتون کا تیل ہاتھوں پر پڑنے والی کالی لکیروں کو دور کرتا ہے۔ روغن بادام اور زیتون کے تیل کو نیم گرم کر کے مساج کریں اور پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔ ہاتھوں اور پاؤں کی ڈیڈسکن کو ٹھیک کرنے کیلئے گلیسرین ، عرق گلاب اور لیموں کے رس کو مکس کر کے رات کو لگائیں۔ کچھ ہی دنوں میں آپ کو واضح فرق محسوس ہوگا۔