PDA

View Full Version : گلوکار واقعی شیشہ توڑ سکتا ہے! آواز کے بار



intelligent086
03-01-2017, 12:48 AM
گلوکار واقعی شیشہ توڑ سکتا ہے! آواز کے بارے میں دلچسپ اور معلوماتی حقائق

http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x17895_70553902.jpg.pagespeed.ic.AaN-_vVE0_.jpg

سدرہ رشید
کیا خلا میں آواز سنی جا سکتی ہے؟روشنی کی طرح آواز بھی لہروں کی صورت میں سفر کرتی ہے، لیکن روشنی کے برعکس آواز خلا میں سفر نہیں کرسکتی۔ صوتی توانائی ارتعاش کے ذریعے آگے بڑھتی ہے۔ آواز پیدا کرنے والے آلے کا حصہ تیزی سے تھرتھراتا رہتا ہے۔ وہ ارتعاش ہوا میں منتقل ہو کرمالیکیولز کو آپس میں ٹکرانے کا باعث بنتا ہے۔ یوں صوتی تواناتی ایک سے دوسرے مالیکیول تک آگے بڑھتی ہوئی ہمارے کانوں تک پہنچتی ہے۔ آواز صرف ہوا کے مالیکیولز کے ذریعے ہی سفر نہیں کرتی۔ یہ دیگر گیسوں، مائعات اور حتی کہ ٹھوس اشیاء کے مالیکیولز کو بھی وسیلہ بنا سکتی ہے۔ لیکن خلا بالکل بے آواز ہے۔ وہاں سے ارتعاش دینے کے لیے کوئی مالیکیولز موجود نہیں۔ آواز کی پیمائش کیسے کی جاتی ہے؟آواز لہروں کی صورت میں آگے بڑھتی ہے۔ لہر کی شکل پیدا کی گئی آواز کا تعین کرتی ہے۔ آواز کی پچ کا دارومدار صوتی لہروں کی فریکوئنسی پر ہے۔ فریکوئنسی کا مطلب ہے کہ آواز ایک سیکنڈ میں کتنی لہریں یا ارتعاشات پیدا کرتی ہے۔ اسے ہرٹز (HZ) میں ناپا جاتا ہے۔ آواز کی بلندی کا دارومدار لہروں کی اونچائی پر ہوتا ہے۔ سونار کیا ہے؟سونارنامی آلہ الٹراسائونڈ لہروں کی مدد سے معلوم کرتا ہے کہ کوئی چیز کتنی دور اور کیسی ہے۔ آوازیں نشر ہوتی اور چیز سے ٹکرا کر واپس آتی ہیں۔ لہروں کی روانگی اور واپسی کے وقت کا فرق چیز کا فاصلہ بتاتا ہے۔ سونار کے ذریعے کشتی کے نیچے سمندر کی گہرائی ناپی جاسکتی ہے۔ موسیقی کی زبان کیا ہے؟موسیقی کی زبان مختلف سروں کو لکھنے کا ایک طریقہ ہے۔ اس کی مدد سے گلوکاریا موسیقار ان سروں کو جانچنے کے قابل ہو جاتا ہے۔ سونک یوم سے کیا مراد ہے؟کچھ ہوائی جہاز آواز کی رفتار سے تیز سفر کرسکتے ہیں ان کے انجنوں کی آواز ان کے گزرنے کے بعد آتی ہے۔ بعد میں سنائی دینے والی آواز کو سونک یوم کہتے ہیں۔ ہارکونکس کیا ہے؟پیش تر آوازیں واحد فریکوئنسی اورطول موج کی حامل نہیں ہوتیں۔ آواز کے ساتھ دیگر فریکوئنسیز مل جاتی اور مخصوص لے پیدا کرتی ہیں۔ ان مختلف فریکوئنسیز کو ہارمونکس کہتے ہیں۔ آواز کی رفتار کیا ہے؟تمام آوازیں گھر کے اندرونی درجہ حرارت میں 343 میل (1125فٹ) فی سیکنڈ کی رفتارپر سفر کرتی ہیں۔ آرکسٹرا میں مختلف آوازیں پیدا کرنے کے لیے متعدد ساز شامل ہوتے ہیں۔ عموماً آرکسٹرایا سازندںو وائلن، بربط، پیانو، بانسری وغیرہ پر مشتمل ہوتا ہے۔ 200 ڈیسی بل سے زیادہ فریکوئنسی والی آوازیں انسانی کانوں کے لیے تکلیف کا باعث بن سکتی ہیں۔ حتی کہ ان کی وجہ سے انسان بہرہ بھی ہو جاتا ہے۔ الٹراسائونڈ کیا ہے؟20ہزار ہرٹز سے زائد فریکوینسی والی آوازوں کو الٹرا سائونڈ کہا جاتا ہے۔ ایکسریز کی طرح الٹراسائونڈ بھی ہمارے جسم کے اندرونی حالات جاننے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ کیا گلوکار واقعی شیشہ توڑ سکتا ہے؟تقریباً تمام میٹریل ارتعاش میں آ سکتے ہیں، لیکن اس کے لیے انہیں مختلف فریکوئنسیز کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر کسی چیز کی فطری فریکوینسی کی خالص سر میں گائے تو شیشہ شدید ارتعاش کے باعث ٹوٹ سکتا ہے۔ کونسی آوازیں جانوروں کو سنائی دیتی ہیں لیکن انسانوں کو نہیں؟انسانوں میں 20 تا20 ہزار ہرٹز کی فریکوئنسی والی آوازیں سننے کی صلاحیت ہے۔ کتے 50 ہزار ہرٹز تک کی آوازیں سن سکتے ہیں۔ جبکہ چمگادڑیں اڑنے کے دوران ایک لاکھ 20 ہزار ہرٹز کی آوازیں بھی استعمال کرتی ہیں۔ ٭…٭…٭