PDA

View Full Version : چھ بہترین ویب سائیٹس



Rana Taimoor Ali
05-09-2016, 08:59 PM
ہم روزانہ انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں لیکن زیادہ تر ان ویب سائٹس پر جاتے ہیں جو یا تو مقبول ہوں یا پھر جس پر ہمیں کوئی کام ہو۔ تاہم کبھی کبھار اس طرح کی ویب سائٹس بھی مل جاتی ہیں جو ہمارے لیے مفید ثابت ہوتی ہیں اور ہم انہیں بک مارک کرلیتے ہیں۔یہاں ہم ایسی ہی کچھ ویب سائٹس پیش کررہے ہیں جن کے بارے میں غالباً آپ نے سنا نہیں ہوگا۔
ٹین منٹ میل

10minutemail.com (http://10minutemail.com/10MinuteMail/index.html)
اس سروس کے ذریعے آپ صرف دس منٹ کے لیے ای میل بناسکتے ہیں۔ اگر آپ کسی ویب سائٹ پر سبکرائب کرنا چاہتے ہیں اور بعد میں ان کی جانب سے فالتو یا اسپیم ای میلز سے بچنا چاہتے ہیں اور اس ویب سائٹ پر اپنا عارضی ای میل بناسکتے ہیں۔ دس منٹ کے بعد آپ کی تمام ای میلز خود بخود ختم ہوجائیں گی۔
گوگل کو ملکی پابندی کے بغیر استعمال کریں

google.com/ncr (https://www.google.com/?gws_rd=ssl)
جب آپ عام طور پر گوگل ڈاٹ کام کھولتے ہیں تو یہ خودبخود آپ کے ملکی ڈومین پر آجاتی ہے جیسے google.com.pk یا google.co.uk۔ آپ گوگل کو google.com/ncr (https://www.google.com/?gws_rd=ssl)
پر اس پابندی کے بغیر استعمال کرسکتے ہیں۔
ہیکر ٹائپر

hackertyper.com (http://hackertyper.net/)
اس ویب سائٹ کے ذریعے آپ اپنے دوستوں کے ساتھ مذاق کرسکتے ہیں کہ آپ کسی مشکل پروگرام پر کام کررہے ہیں۔ بس ویب سائٹ کھول کر کچھ بھی لکھنا شروع ہوجائیں اور وہاں مشکل کوڈز نظر آنے شروع ہوجائیں گے۔
ویب سائٹ ڈاؤن ہونے کا پتہ لگائیں

downforeveryoneorjustme.com (http://downforeveryoneorjustme.com/)
اکثر کچھ ویب سائٹ آپ کے کمپیوٹر پر نہیں کھلتیں اور آپ کو شک ہوتا ہے کہ آیا آپ کے کمپیوٹر یا انٹرنیٹ میں کچھ مسئلہ ہے یا پھر ویب سائٹ ہی ڈاؤن ہے۔ یہاں یہ ویب سائٹ آپ کے کام آئے گی۔ اس سے آپ کو پتہ چل جائے گا کہ ویب سائٹ ڈاؤن ہے یا مسئلہ آپ کے کمپیوٹر کے ساتھ ہے۔
کسی بھی ویب سائٹ کا اسکرین شاٹ لیجئے

web-capture.net (http://web-capture.net/)
اس ویب سائٹ کے ذریعے آپ کسی بھی ویب سائٹ کا ایچ ڈی کوالٹی کا اسکرین شاٹ جے پیگ، پی این جی یا پی ڈی ایف فارمیٹ میں لے سکتے ہیں۔
وائرس ٹول

www.virustotal.com (https://www.virustotal.com/)
اگر آپ کا دوست آپ کو 'مشتبہ' فائلز بھیجتا ہے یا آپ نے انٹرنیٹ سے کوئی فائل ڈاؤن لوڈ کی ہے جس پر آپ کو شبہ ہے کہ اس میں وائرس ہوسکتا ہے تو یہ ویب سائٹ آپ کے کام آسکتی ہے۔آپ اس ویب سائٹ پر بغیر کسی فیس کے چیک کرسکتے ہیں کہ آیا آپ کی فائل میں کوئی وائرس یا مشتبہ چیز ہے یا نہیں۔

muzafar ali
05-10-2016, 10:55 PM
achi sharing ki hai humare sath share karne ka shukrya

intelligent086
05-13-2016, 10:45 AM
Rana Taimoor Ali
اہم اور معلوماتی شیئرنگ

Abu Affan
05-13-2016, 05:38 PM
عمدہ اشتراک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

intelligent086
05-17-2016, 10:48 AM
Thanks........

CaLmInG MeLoDy
07-25-2016, 03:00 AM
Bohot hi achi sharing taimoor. Thanks alot.

KhUsHi
07-25-2016, 08:19 AM
Nice Sharing

intelligent086
08-01-2016, 01:58 AM
بہت بہت شکریہ

katemaya445
01-31-2017, 08:05 PM
wonderful website for anyone. thanks for sharing.

Dr Danish
02-01-2017, 02:32 AM
Informative ...\:D/