Mamin Mirza
04-05-2016, 12:17 PM
لذتِ غم بڑھا دیجیے
آپ , پھر مسکرا دیجیے
قیمتِ دل بتا دیجیے
خاک لے کر اُڑا دیجیے
آپ اندھیرے میں کب تک رھیں
پھر کوئی گھر جلا دیجیے
چاند کب تک گہن میں رھے
آپ زلفیں ھٹا دیجیے
میرا دامن بہت صاف ھے
کوئی تہمت لگا دیجیے
اک سمندر نے آواز دی
مجھکو پانی پلا دیجیے
”رازؔ الہ آبادی“
آپ , پھر مسکرا دیجیے
قیمتِ دل بتا دیجیے
خاک لے کر اُڑا دیجیے
آپ اندھیرے میں کب تک رھیں
پھر کوئی گھر جلا دیجیے
چاند کب تک گہن میں رھے
آپ زلفیں ھٹا دیجیے
میرا دامن بہت صاف ھے
کوئی تہمت لگا دیجیے
اک سمندر نے آواز دی
مجھکو پانی پلا دیجیے
”رازؔ الہ آبادی“