View Full Version : Ye Watan Tumhara Hai................!!!
Mamin Mirza
03-11-2016, 11:44 PM
https://www.youtube.com/watch?v=harRL7Uv-HM
Mamin Mirza
03-11-2016, 11:54 PM
یہ وطن تمہارا ہے تم ہوپاسباں اس کے
یہ چمن تمہارا ہے تم ہو نغمہ خواں اس کے
اس چمن کے پھولوں پر
رنگ و آب تم سے ہے
اس زمیں کا ہر ذرہ
آفتاب تم سے ہے
یہ فضا تمہاری ہے
بحر و بر تمہارے ہیں
کہکشاں کے یہ جالے رہگزر تمہارے ہیں
یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اس کے
اس زمیں کی مٹی میں خون ہے شہیدوں کا
ارضِ پاک مرکز ہے قوم کی امیدوں کا
نظم و ضبط کو اپنا میرِ کارواں جانو
وقت کے اندھیروں میں اپنا آپ پہچانو
یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اس کے
یہ زمیں مقدس ہے ماں کے پیار کی صورت
اس چمن میں تم سب کو برگ و بار کی صورت
دیکھنا گنوا مت دولتِ یقین لوگوں
یہ وطن امانت ہے اور تم امیں لوگوں
یہ وطن تمہارا ہے تم ہوپاسباں اس کے
میرِ کارواں ہم تھے روحِ کارواں تم ہو
ہم تو صرف عنواں تھے اصل داستاں تم ہو
نفرتوں کے دروازے خود پہ بند ہی رکھنا
اس وطن کے پرچم کو سربلند ہی رکھنا
یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اس کے
یہ چمن تمہارا ہے تم ہو نغمہ خواں اس کے
Powered by Raja Imran® Version 4.2.2 Copyright © 2025 vBulletin Solutions, Inc. All rights reserved.