Arosa Hya
03-02-2016, 11:22 PM
http://www.urdutehzeb.com/attachment.php?attachmentid=4629&stc=1
کتنا سرشار منظر ہے یا رب !
قید بھی بنائی تو اتنی خوبصورت ـــــ سر سبز درخت، کھنکھناتے پتے، شور کرتی روح میں اترتی بارش، شوخ ہوا مہکتی ، جھومتی ہوئی ـــ دھڑ کنوں کو تسخیر کرتی ہوئی کتنی دلفریب ـــــــــ ہاں ! دلفریب ! کیونکہ یہ سب فریب ہی تو ہے۔ لمحاتی عروج ـ حقیقی منظر تو اسکے بعد شروع ہوگا !!
جب پتے زمیں پہ گریں گے اور گل سڑ جایئں گے، بارش کا پانی اور خوشبو بکھیرتی مٹی کیچڑ میں بدل جائیں گے۔ ہوا کا جوش بھی گم ہو جائے گا چپ چاپ بیٹھ جائے گی۔ سارا منظر ایک ہی بات کہے گا
کل من علیھا فان
کل من علیھا فان
ہر چیز کو زوال ــ ہر شے فانی ـ سب کو لوٹنا ہے تیری طرف ! باقی تو بس تو رہے گا مالک!
یہ دن رات کا آنا جانا، یہ موسموں کا ادل بدل ، یہ عروج و زوال سب یہی تو کہتے ہیں "کل من علیھا فان " ــــ باقی تو بس تو ہے ازل سے قائم رہنے والا واناالیہ راجعون !
ہر چیز آخرت کی یاد دہانی ہے پھر بھی انساں بے خبر ، ناداں !!