PDA

View Full Version : بچے اور ہم



singer_zuhaib
02-27-2016, 12:16 AM
بچوں کے ساتھ شغل لگانے کا بڑا مزا آتا ہے

میرے دو بھانجے ہیں تو ان میں سے ایک جس کی عمر 4 سال ہے نے کہا ماموں پانی,میں نے جان بوجھ کے کہا کیا,پھربولا ماموں پانی,میں پھر انجان بن گیا پوچھا کیا.. اس نے تھوڑا تنگ ہو کے پھر کہا پانی میں نے کہا آواز نہیں آ رہی پھر بولا پانی,میں نے پھر انجان بنتے کہا کیا.... پھر کافی دفعہ تنگ کرنے کے بعد جب میں نے پھر کہا کیا تو بھانجہ چیخ کے بولا پاااانی .. میں نے پھر کہا کیا پھر وہ رونے لگ گیا اور پھر غصہ میں اپنی زبان میں نا جانے کیا کیا بولتا گیا اور اپنی اماں سے جا کے میری شکایت لگائی کہ ماموں نہیں سن رہے

میں نے پھر کہا کہ کیا چاہیے...!!!

اور وہ میری طرف منہ بنا کے دیکھ کے تنگ ہو کے رونے لگا

پھر اکثر میں سائیکل پے جا رہا ہوتا ہوں تو میرے راستے میں کبھی کوئی بچہ آتا ہے تو میں کہتا ہوں اوئے ہٹ جاؤ گاڑی آ رہی ہے تو اکثر بچے منہ بنا کے کہتے ہیں یہ گاڑی نہیں سائیکل ہے کوئی شریر بچہ ہوتا ہے تو کہتا ہے اوئے ہٹ جاؤ انکل کی گاڑی آ رہی ہے کوئی بچہ ضد میں آ جاتا ہے نہیں جی یہ گاڑی نہیں سائیکل ہے میں بھی شغل میں گاڑی کہتا ہوں وہ نہیں جی نہیں جی کہتا رہتا ہے

پھر میں پیدل چلتے ہوئے کسی بچے کو دیکھ کے جان کے کہتا ہوں اوئے پیچھے ہٹ جاؤ نیچے آ جاؤ گے تو کئی بچے کہتے ہیں انکل کیوں آپ بلڈوزر ہیں جو ہم نیچے آ جائیں گے اور میں کہتا ہوں بلڈوزر نہیں پر آپ سے بڑا ہوں نا اس لیے تو کوئی کچھ کوئی کچھ کہتا ہے

پر بچوں کو تنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ہلکا پھلکا مزاح کرنا اور بدلے میں انکے عجیب و غریب اور انوکھے تیور اور جواب سننا کافی دل خوش کر دیتا ہے.

آپ بھی کبھی کسی بچے کو ایک ہی بات بار بار کہہ کے دیکھیں,کہ وہ کوئی بات پوچھے یا کرے اور آپ کہیں کیا کہا,کیا کیا... ,ہیں...! آواز نہیں آ رہی, کیا...اونچا بولو..
کیا...جیسے الفاظ کہہ کے دیکھیں کبھی اور خوب ہنسیں انکے نئے نئے تیور دیکھ کے اور جواب سن کے.

وقاص

CaLmInG MeLoDy
02-27-2016, 06:35 AM
Mere bhi bhai ki beti. Wo bhi class 1 ki jab student thi. Aik bar kahe jaye main baar main gir gi. Main ne do teen dafa poocha kahan gir gi . Zaheen thi. Kehne lagi. Be alif baa arrde saakin . Baaarh.mujhe ye baat aj tak nahi bhooli.

intelligent086
02-27-2016, 07:40 AM
;;)