PDA

View Full Version : کیل مہاسوں کو دور بھگائیے



intelligent086
02-16-2016, 06:20 AM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/14848_28424974.jpg


ڈاکٹر آصف محمود جاہ
چہرے پہ کیل مہاسے دور کرنے کیلئے مختلف قسم کی کھانے اور لگانے کی دوائیں استعمال کی جاتی ہیں۔ روزانہ نت نئی کریمیں جادوئی اثر کے دعوئوں کے ساتھ مارکیٹ میں آتی ہیں۔ نوجوانی میں چہرے پہ کیل مہاسے عموماً ایکنی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ اس کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی چند مشہور دوائیں درج ذیل ہیں: ایکنی ایڈ (Acne Aid) ایکنی ڈوکس کیپسول (Acnedox Cap) یوویل لوشن U-Veil) مضراثرات:٭ الرجی خارش، ٭ جلد کی زود حساسیت احتیاط: ٭ جلد پر الرجی ہونے کی صورت میں استعمال نہ کریں۔ ٭ ایکنی کیلئے لوشن، شیمپو یا صابن استعمال کرتے وقت آنکھوں کو بچائیں۔ دوا کی نوعیت اور ضرورت کی اہمیت:چہرے پر ناخوشگوار اور بھدے دھبے بڑھ جانا ہر کسی کیلئے عموماً اور نوجوان لڑکے لڑکیوں کیلئے خصوصاً بہت پریشان کن ہوتا ہے کیونکہ جاذب نظر آنا ہر نوجوان کی خواہش ہوتی ہے۔ جوانی کے آغاز میں جسم پر بعض ایسی تبدیلیاں ہوتی ہیں جن کا پورے جسم پر اثر ہوتا ہے۔ اس دوران کچھ غدودوں سے زیادہ رطوبت خارج ہونے لگتی ہے جس سے چہرے پر کیل اور مہاسے ہونے لگتے ہیں جو کچھ عرصے کیلئے شکل کو اچھا خاصا بگاڑ دیتے ہیں اور یوں نوجوان لڑکے لڑکیاں ایسی جادوئی کریموں کی تلاش میں نکل کھڑی ہوتی ہیں جو دنوں میں ان کے چہرے کو تروتازہ اور صاف شفاف کر دیں لیکن اصل میں ایسا ہونا ممکن نہیں۔ ایکنی جسم میں ہارمونوں کے ردعمل کی وجہ سے ہوتی ہے۔ جوانی کے بعد چند برسوں تک ہارمونوں میں توازن آجاتا ہے اور اس کے ساتھ ایکنی اور اس طرح کی دوسری تکالیف خودبخود دور ہو جاتی ہیں۔ اس لیے ایکنی کی وجہ سے زیادہ پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں۔ ڈاکٹر کے مشورے سے کوئی شیمپو یا صابن استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ وجوہات:گوشت، انڈا، تلی ہوئی اشیا، شراب وغیرہ اور ایک دوسرے کی اشیاء کا استعمال، زیادہ گرمی اور تیز دھوپ میں پھرناکیل مہاسوں کی بڑی وجوہات ہیں۔ آسان اور متبادل علاج:ایکنی کے علاج کیلئے نام نہاد کریمیں اور رنگ گورا کرنے والی کریمیں بالکل استعمال نہ کریں۔ بعض اوقات ایسی کریمیں استعمال کرنے سے چہرے پر بال اگ آتے ہیں جو خاص طور پر نوجوان لڑکیوں کیلئے بہت تکلیف دہ ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ مندرجہ ذیل آسان تجاویز پر عمل کریں: ٭ سردیوں میں کچھ نہ کچھ دھوپ ضرور لیں اس سے وٹامن ڈی ملتا ہے جو ایکنی کے کیل مہاسوں کو کم کرتا ہے۔ ٭ موسمی اور تازہ پھلوں کا زیادہ استعمال کریں۔ سبزیوں میں کدو، پالک، مولی، گاجر، شلغم، توریاں استعمال کریں۔ ان سبزیوں میں وٹامن اے شامل ہوتا ہے۔ ٭ چکنائی والی اور زیادہ کھٹی چیزوں کا استعمال نہ کریں۔٭ رات کو سوتے وقت چہرے کو لیموں کے رس سے صاف کریں۔٭ مرغن اور مصالحہ دار اشیاء سے مکمل پرہیز کریں کیفین والی اشیاء مثلاً کافی، کولا ڈرنکس اور زیادہ چائے کے استعمال سے بچیں۔٭ سنگترے کے چھلکے کو پتھر کی سل پر پانی ملا کر پیس لیں۔ چہرے کے متاثرہ حصوں پر پیسٹ لگائیں۔Acne Vulgaris تیر بہدف نسخہ ہے۔٭ کیل مہاسوں کی صورت میں یہ کامیاب ٹوٹکا استعمال کریں: آدھا اونس گلیسرین، عرق گلاب دو اونس، ہائیڈروجن پراوکسائیڈ آدھا اونس ملا کر چہرہ پر ملیں۔٭ مہاسوں کی صورت میں گرم پانی کی بھاپ کا لینا بہترین ٹیکنیک ہے۔ بھاپ تھراپی کے بعد مہاسوں کو دبا کر کیل نکا ل دیں۔ اس سے چہرے پر نشان بھی نہیں پڑتے۔

muzafar ali
02-16-2016, 10:41 AM
nice sharing

Moona
02-17-2016, 12:02 AM
intelligent086 Thanks 4 informative sharing :)

intelligent086
02-17-2016, 02:19 AM
@intelligent086 (http://www.urdutehzeb.com/member.php?u=61) Thanks 4 informative sharing :)


http://www.mobopk.com/images/hanks4comments.gif

Moona
02-17-2016, 01:38 PM
:)

intelligent086
02-20-2016, 03:58 PM
:)